Back to All Fatwas
Verified Jurist
Ref #1222
Verified Hanafi Fiqh
18 September 2025
9.3K Views
روزے کی حالت میں انسولین لگاسکتے ہیں یا نہیں ؟
Font Size:
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
روزے کی حالت میں انسولین لگاسکتے ہیں یا نہیں ؟
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
روزے کی حالت میں انسولین لگاسکتے ہیں یا نہیں ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں انجیکشن استعمال کرتے ہیں جو کہ رگ کے بجائے گوشت میں لگایا جاتا ہے تو شوگر والے روزے کی حالت میں انسولین لگاسکتے ہیں یا نہیں ؟ اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟ سائلہ: رقیہ خاتون سلمہا الجواب بتوفیق الملک الوھاب صورت مسئولہ میں روزہ کے حالت میں انسولین کا انجیکشن لگانا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ عمومی طور پر انجکشن کی سوئی جوف(معدہ یا معدہ تک جانے والے راستوں کے اندرونی حصے)یا دماغ تک نہیں پہنچائی جاتی اور جوف تک جانے کا کوئی عارضی راستہ بھی نہیں بنتا کہ جس کے ذریعے دوائی جوف تک پہنچ سکے لہذا یہ انجیکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ۔ مسامات کے ذریعے کسی چیز کا داخل ہونا ویسے ہی روزے کے منافی نہیں جیسا کہ جسم پر تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کہ تیل اگرچہ جسم کے اندر جاتا ہے لیکن مسامات کے ذریعے اور یہ روزے کے خلاف نہیں ۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے!تحقیق یہ ہے کہ انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے رگ میں لگایا جائے چاہے گوشت میں ۔ (فتاوی فیض الرسول،ج،١،ص،٥١٦) واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب کتبـــــــہ : مفتی منظور القادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔
Kutubahu & Verified by:

Related Masail & Fatwas:
Ref #2869
عقیدۂ اہل سنت
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...
Ref #2868
اعتراضات مع جوابات
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ استاد صاحب عرض ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے گمراہ کن عقائد کی مکمل...