01
The questionSawaal
اصل سوالوہابی دیوبندی کا قران شریف پڑھا ہوا کسی سنی مسلمان کو ایصال کرنا کیسا ہے ؟
02
The responseAl-Jawab
وہابی دیوبندی کا قران شریف پڑھا ہوا کسی سنی مسلمان کو ایصال کرنا کیسا ہے ؟
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیاوہابی اور دیوبندی کا قران شریف سورہ وغیرہ پڑھا ہوا کسی سنی مسلمان مرحوم کی روح کو بخشاجاسکتا ہے؟ سائلہ: ناز فاطمہ بلی گنج الہ باد یوپی الہند. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب نہیں بخشا جاسکتا اس وجہ سے کہ وہابی دیوبندی باتفاق علماء عرب وعجم کافر ومرتد ہیں کما فی فتاوی الامام احمد رضا قدس سرہ (النہی الحاجز ، وازالة العار بحجر الكرائم عن كلاب النار) اور کافر ومرتد کا کوئی عمل عنداللہ مقبول نہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے: “وقدمنا الی ماعملوا من عمل فجعلنٰه هباء منثورا”(سورۃ الفرقان٢٥ : ٢٣) ترجمہ : اور جو کچھ انہوں نے کام کیے تھے ہم نے قصد فرما کر انھیں باریک باریک غبار ، کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں(كنزالايمان) لہذا وہابی دیوبندی کا کفر وارتداد کے سبب کوئی عمل مقبول نہیں نہ اس پر ثواب ممکن تو جب انہیں تلاوت قرآن مجید پر ثواب ملےگاہی نہیں تو پہنچائیں گے کیا ؟ فتاوی فیض الرسول میں ہے: “کافر کی کوئی نیاز کوئی عمل قبول نہیں نہ ہرگز اس پر ثواب ممکن جسے پہونچایا جائے”اھ (ج: ۲ ص: ٦٥٤ کتاب الحظروالاباحۃ) کتبہ: گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي خادم میرانی دارالافتاء
D
Answered and reviewed by
Darul Ifta Scholar
Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.