Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #1269 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 4.5K Views

کیا بچے کو دودھ پلانے سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

کیا بچے کو دودھ پلانے سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

کیا بچے کو دودھ پلانے سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے

بعض جگہ جاہلوں میں یہ مشہور ہو گیا ہے کہ عورت اگر بچے کو دودھ پلائے اور وہ باوضو ہو تو اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔ یہ ایک غلط بات ہے .بچے کو دودھ پلانے سے عورت کا وضو نہیں ٹوٹتا ۔ اور اس کے بعد پھر سے وضو کئے بغیر نماز پڑھ سکتی ہے دوبارہ وضو کرنے کی حاجت نہیں۔

ہر ناپاکی پر غسل کرنا ضروری نہیں

اکثر دیکھا گیا ہے لوگوں سے پوچھا آپ نے نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ تو وہ جواب میں کہتے ہیں کہ ہم نہائے ہوئے نہیں ہیں ۔ اور ہوتا یہ ہے کہ انہوں نے یا تو پیشاب کرنے کے بعد ڈھیلے یا پانی سے استنجا نہیں کیا ہے یا ان کے بدن اور کپڑے پر کہیں کوئی ناپاکی پیشاب یا گوبر یا کیچڑ وغیرہ کوئی گندگی لگ گئی ہے اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان صورتوں میں غسل کرنا اور نہانا ضروری ہے اور خواہ مخواہ نماز چھوڑ کر بڑے گنہ گار ہوتے ہیں حالانکہ ان سب صورتوں میں نہانے کی ضرورت نہیں بلکہ بدن یا کپڑے کے جس حصے پر ناپاکی لگی ہو اس کو دھونا یا کسی طرح اس کو دور کردینا کافی ہے ۔ یا جس کپڑے پر ناپاکی ہے اس کو بدل دیا جائے ۔ یہ بھی اس صورت میں ہے کہ جب کہ ناپاکی دور کرنے یا اس کو دھونے پر قادر ہو ورنہ ایسے ہی ناپاک کپڑے میں نماز پڑھی جائے ۔ اور اگر تین چوتھائی (٣/٤) سے زیادہ کپڑا ناپاک ہو تو برہنہ یعنی ننگے بدن نماز پڑھے اور اگر ایک چوتھائی (١/٤) پاک ہے باقی ناپاک تو واجب ہے کہ اسی کپڑے سے نماز پڑھے ۔ (بہار شریعت،ح٣،ص ٤٦) مگر یہ سب اسی وقت ہے جبکہ ناپاکی کو دور کرنے یادھونے کی کوئی صورت نہ ہو اور بدن چھپانے کو کوئی اور پاک کپڑا نہ ہو ۔ مزید تفصیل کے لئے مندرجہ ذیل کتابوں کا مطالعہ کریں : فتاویٰ عالمگیری، فتاویٰ رضویہ، بہار شریعت، قانون شریعت، نظام شریعت ۔۔۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ نماز کسی صورت میں چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اور ہر ناپارکی پر نہانا فرض نہیں ۔ غسل فرض ہونے کی چند مخصوص صورتیں ہیں: جیسے مرد کا عورت کے ساتھ ہمبستر ہونا ۔ دونوں میں سے کسی کو احتلام ہونا ۔ یا جوش اور جھٹکوں کے ساتھ منی خارج ہونا ۔ عورتوں کو حیض ونفاس آنا۔۔ ماخوذ از غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح / علامہ تطہیر احمد رضوی بریلی شریف 

Kutubahu & Verified by:

<h2>کیا بچے کو دودھ پلانے سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے</h2> بعض جگہ جاہلوں میں یہ مشہور ہو گیا ہے کہ عورت اگر بچے کو دودھ پلائے اور وہ باوضو ہو تو اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔ یہ ایک غلط بات ہے .بچے کو دودھ پلانے سے عورت کا وضو نہیں ٹوٹتا ۔ اور اس کے بعد پھر سے وضو کئے بغیر نماز پڑھ سکتی ہے دوبارہ وضو کرنے کی حاجت نہیں۔ <h3>ہر ناپاکی پر غسل کرنا ضروری نہیں</h3> اکثر دیکھا گیا ہے لوگوں سے پوچھا آپ نے نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ تو وہ جواب میں کہتے ہیں کہ ہم نہائے ہوئے نہیں ہیں ۔ اور ہوتا یہ ہے کہ انہوں نے یا تو پیشاب کرنے کے بعد ڈھیلے یا پانی سے استنجا نہیں کیا ہے یا ان کے بدن اور کپڑے پر کہیں کوئی ناپاکی پیشاب یا گوبر یا کیچڑ وغیرہ کوئی گندگی لگ گئی ہے اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان صورتوں میں غسل کرنا اور نہانا ضروری ہے اور خواہ مخواہ نماز چھوڑ کر بڑے گنہ گار ہوتے ہیں حالانکہ ان سب صورتوں میں نہانے کی ضرورت نہیں بلکہ بدن یا کپڑے کے جس حصے پر ناپاکی لگی ہو اس کو دھونا یا کسی طرح اس کو دور کردینا کافی ہے ۔ یا جس کپڑے پر ناپاکی ہے اس کو بدل دیا جائے ۔ یہ بھی اس صورت میں ہے کہ جب کہ ناپاکی دور کرنے یا اس کو دھونے پر قادر ہو ورنہ ایسے ہی ناپاک کپڑے میں نماز پڑھی جائے ۔ اور اگر تین چوتھائی (٣/٤) سے زیادہ کپڑا ناپاک ہو تو برہنہ یعنی ننگے بدن نماز پڑھے اور اگر ایک چوتھائی (١/٤) پاک ہے باقی ناپاک تو واجب ہے کہ اسی کپڑے سے نماز پڑھے ۔ (بہار شریعت،ح٣،ص ٤٦) مگر یہ سب اسی وقت ہے جبکہ ناپاکی کو دور کرنے یادھونے کی کوئی صورت نہ ہو اور بدن چھپانے کو کوئی اور پاک کپڑا نہ ہو ۔ مزید تفصیل کے لئے مندرجہ ذیل کتابوں کا مطالعہ کریں : فتاویٰ عالمگیری، فتاویٰ رضویہ، بہار شریعت، قانون شریعت، نظام شریعت ۔۔۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ نماز کسی صورت میں چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اور ہر ناپارکی پر نہانا فرض نہیں ۔ غسل فرض ہونے کی چند مخصوص صورتیں ہیں: جیسے مرد کا عورت کے ساتھ ہمبستر ہونا ۔ دونوں میں سے کسی کو احتلام ہونا ۔ یا جوش اور جھٹکوں کے ساتھ منی خارج ہونا ۔ عورتوں کو حیض ونفاس آنا۔۔ <span style="color: #339966;"><strong>ماخوذ از غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح / علامہ تطہیر احمد رضوی بریلی شریف </strong></span>

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...