Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

صبح صادق کے بعد صلاۃ الاولیاء پڑھنا کیسا ہے؟

صبح صادق کے بعد صلاۃ الاولیاء پڑھنا کیسا ہے؟
Reference 1272 September 18, 2025 4,783 views
اصل سوالصبح صادق کے بعد صلاۃ الاولیاء پڑھنا کیسا ہے؟

صبح صادق کے بعد صلاۃ الاولیاء پڑھنا کیسا ہے؟

سوال : مجھ سے ایک بزرگ نے صلاۃ الاولیاء پڑھنے کو فرمایا تھا صرف صبح کا نام لیا تھا میں تفصیلی طور پر ان سے یہ دریافت نہ کرسکا کہ صبح کو کس وقت صبح صادق سے پہلے یا بعد میں پڑھی جائے. اس لئے دریافت طلب امر یہ ہے کہ صبح صادق کے بعد فجر کی نماز سے پہلے اگر پڑھی جائے تو کیا حرج ہے اس لیے کہ صبح صادق سے پہلے ناممکن نہیں تو دشوار ضرور ہے. تفصیلی طور پر ارشاد فرما کر مشکور فرمائیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــ صلوۃ الاولیاء نماز نفل ہے اور صورت مستفسرہ میں نفل نماز رات میں صبح صادق طلوع ہونے سے پہلے پڑھ سکتے ہیں. پھر بعد طلوع فجر طلوع آفتاب تک سوائے دو رکعت سنت فجر کے اور کوئی نفل نماز تحیۃ المسجد اور تحیۃ الوضو غیرہ جائز نہیں ۔ ( بہار شریعت) اور فتاوٰی عالمگیری میں ہے ” یکرہ فیہ التطوع باکثر من سنۃ الفجر ” واللہ تعالی اعلم ۔ کتبــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ ١٧٧

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.