Fatwa #1400
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کسی شخص نے کہا میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہو تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
7,400
سوال (Question):
کسی شخص نے کہا میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہو تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی شخص نے کہا میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہو تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال : بکر نے اپنی عورت سے کہا نماز پڑھ اور عورت نے کہا کیا تم اللہ ہو بکر نے کہا ہم اللہ سے بھی بڑھ کر ہو تو بکر کے لیے کیا حکم ہے؟ الجوابــــــــــــــــــ بکر اپنے قول کے سبب کی میں اللہ سے بھی بڑھ کر کافر ہو گیا اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی اس پر توبہ تجدید ایمان فرض ہے اور بیوی کو رکھنا چاہے تو اسے دوبارہ نکاح پڑھانا ضروری ہے. توبہ تجدید ایمان اگر نہ کرے یا بیوی کو بغیر نکاح رکھے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں. واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh