Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

مختصر سوانح امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ

مختصر سوانح امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ
Reference 1511 September 18, 2025 12,767 views
اصل سوالمختصر سوانح امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ

  • مختصر سوانح امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ
  _🖊️ازقلم محمّد نورجمال رضوی_   *ہمارے آقا, ہمارے مولی , امام اعظم ابوحنیفہ .* *ہمارے ملجا, ہمارے ماوی, امام اعظم ابوحنیفہ .*   *زمانہ بھرنے , زمانے بھرمیں, تجسس کیا ولیکن .* *ملا نہ کوئی امام تم سا, امام اعظم ابوحنیفہ_!*   *امام اعظم ابوحنیفہ رضی ﷲ تعالٰی عنہ کا نام و نسب :* آپ رضی ﷲ تعالٰی عنہ کا اسم گرامی نعمان, والد کا نام ثابت , کنیت ابوحنیفہ اور القاب امام الائمہ, سراج الائمہ، اور امام اعظم ہیـں اور نسب کچھ یوں ہے ابوحنیفہ نعمان بن ثابت بن زُوَطی ہے   *سن ولادت:* آپ رضی ﷲ تعالٰی عنہ شہر کوفہ میـں سن ۸۰ ہجری میـں پیدا ہوئے اور ۱۵۰ ہجری میـں ۷۰ سال عمر مبارك گزار کر وفات پائی اور آپ کو بڑے جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے شرف نیاز حاصل رہا اور حضرت فضیل بن عیاض رحمتہ اللہ علیہ حضرت ابراہيم بن ادھم اور بشر حافی جیسی ہستیاں آپ کے تلامذہ میـں شامل رہیں.   *ساری رات عبادت :* حضرت حماد بن ابو سلیمان رحمتہ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ سیدنا امام اعظم رضی ﷲ تعالٰی عنہ ساری سارت عبادت کیا کرتے تھے۔ چنانچہ مروی ہےکہ آپ رضی ﷲ تعالٰی عنہ پہلے آدھی رات عبادت کیا کرتے تھے۔ ایک دن راستے سے گزر رہے تھے کہ کسی کو یہ کہتے سنا کہ یہ ساری رات عبادت میـں گزارتے ہیں . پس اس کے بعد سے پوری رات عبادت کرنے لگے اور فرماتے : مجھے الله تعالٰی سے حیا آتی ہےکہ میرے بارے میــں اس کی عبادت کے. متعلق ایسی بات کہی جائے جو مجھ میں نہ ہو. ( تاریخ بغداد، النعمان بن ثابت 7297 . ج:13 ص: 353 ,354 )   *عبادت و ریاضت کی کثرت:* امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کثرت سے عبادت کیا کرتے . کلام الله شریف کی تلاوت اور ذکر و درود کے بغیر آپ کے شب و روز ادھورے تھے . سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ دن بھر خِدمت دین میـں مصروف رہتے . اور رات بھر عبادت و ریاضت، میـں رہتے . آپ رحمتہ اللہ علیہ کی عبادت وریاضت کا یہ عالم تھا کہ آپ نے مسلسل تیس (۳۰) سال تک رات بھر عبادت کی اور ایک ایک رکعت میں مکمل قرآن پاک، فرمایا, بعض روایت میں یہ بھی آتا ہےکہ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے چالیس (۴۰) تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا کی. سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ , رات کو خوفِ الہی سے اس قدر روتے کہ ہمسائے آپ پر ترس کھاتے . جس جگہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے وفات پائی اس مقام پر آپ نے سات ہزار بار قرآن پاک ختم فرمایا, رمضان المبارک میں آپ رحمتہ اللہ علیہ ” کے شب و روز تلات قرآن پاک میں گزرتے, حضرت سیدنا امام ابویوسف رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ” امام صاحب رحمتہ اللہ علیہ رمضان المبارک سے یوم عید تک باسٹھ (۶۲) قرآن پاک مکمل فرمایا کرتے ,”   *وصال شریف:* ۲ شعبان المعظم ۱۵۰ہجری ( ۷۶۷ء) کو ایک ایسی شخصیت کا وصال ہوا جسے الله تعالٰی نے سب سے اعلی صلاحیت فقاہت فی الدین سے نوازا اور اس فن میں اتنی بلند شان عطا کی کہ وہ صحابہ کرام علیہم الرضوان کے بعد پوری امت میـں سب سے فقیہ ہیـں. ان کی فقاہت کا فائـــدہ صرف ان کی ذات یا سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں تک ہی محدود نہیـــــں , بلکہ تقریبًا ساڑھے بارہ سو سال سے امت مسلمہ کی اکثریت انہی کی فقاہت سے استفادہ کرتے ہوئے قرآن و سنت پر عمل کررہی ہے اور ان کی نسبت سے حنفی کہلاتی ہے یہ استفادہ روزِ قیامت تک جاری رہےگا اس شخصیـت کو امام اعظم ابوحنیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہا جاتا ہے. اور آپ کا مزار شریف بغداد میں آج بھی مرجع خلائق اور حصولِ خیر وبرکت کا ذریعۂ ہے. حضرت سیدنا امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پُر انوار سے حاصل ہونے والی برکتوں کا ذکر فرماتے ہیں کہ ” میـں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ ” سے برکت حاصل کرتاہوں . مجھے جب کوئی حاجت پیش آجاتی ہے , تو دو رکعت پڑھ کر حضرت کی قبر مبارك کے پاس آکر الله تعالٰی سے دعا کرتاہوں توان کی برکت اور وسیلہ سے میری حاجت جلد پوری ہوجاتی ہے.   *🤲🏻اے الله :* ہمارے امام سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ کے مزار پُرانوار پر اپنی کروڑہاکروڑ رحمتـوں کا نزول فرما, انہیں اپنے جوارِ رحمت میـں جگہ عطا فرما, ہمیں ان کے نقشِ قدم کی پیروی کی توفیق مرحمت فرما , علم دین حاصل کرنے کا جزبہ عنایت فرما, امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ” سمیت تمام بزرگانِ دین کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنے کی توفیق عطا فرما, ان سے محبت و عقیدت رکھنے اور ان کے مقام و مرتبہ کو سمجھنے کی توفیق عنایت فرما, ان سے بغض و کینہ رکھنے والوں کے عقائد و ایمان کی اصلاح فرما,دنیا بھر میں بسنے والے کروڑہا کروڑ مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرما, بدمذہبوں گمراہوں اور ملحدین کی صحبت سے بچا. اے الله امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ” کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوۓ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی سنوارنے سرکار دوعالمــــــــــمﷺ اور صحابہ کرام رضی ﷲ تعالٰی عنہم کی سچی محبت و اخلاص سے بھرپور اطاعت کی توفیق عطا فرما.   🤲🏻 آمیـــــــــــــــــن ثم آمین یارب العالمين بجاہ النبی الکریم، صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم.     *طالب دعا:* محمد نورجمال رضــوی دیناجپوری مقیم حال اجمیر شریف, بانی سنی مسـائل شـرعیـہ گــروپ

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.