Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

میلادالنبی کے موقع پر جو جھنڈے لگائے جاتے ہیں کیا یہ کسی کتاب میں لکھا ہے؟

میلادالنبی کے موقع پر جو جھنڈے لگائے جاتے ہیں کیا یہ کسی کتاب میں لکھا ہے؟
Reference 1550 September 18, 2025 7,590 views
اصل سوالمیلادالنبی کے موقع پر جو جھنڈے لگائے جاتے ہیں کیا یہ کسی کتاب میں لکھا ہے؟

میلادالنبی کے موقع پر جو جھنڈے لگائے جاتے ہیں کیا یہ کسی کتاب میں لکھا ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میلادالنبی کے موقع پر جو جھنڈے لگائے جاتے ہیں کیا یہ کسی کتاب میں لکھا ہے؟ (سائل احسن اقبال کراچی پاکستان ) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجواب بعون الملک الوھّاب ہرسال جب ربیع الاول کا مہینہ تشریف لاتاہے تو عاشقان رسول میں خوشی کی لہر دوڑجاتی ہے ہر عاشق رسول پکار اٹھتاہے.. نثارتیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول..سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہےہیں.. گھر گھر جھنڈے لگائے جاتے ہیں توان جھنڈوں پر اعتراض کیاجاتاہے کہ اس کا کوئ ثبوت پیش کرو یہ کہاں لکھا ہے تو یہاں چند کتب سے حوالہ جات رقم کیےجاتےہیں: حضرت سیدتُنا آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں: رأیت ثلاثۃ أعْلام مضروبات علمافی المشرق وعلمافِی المغرب وعلماعلی ظھر الکعبۃ.فَولدت محمدًصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ و سلم .ترجمہ: میں نے دیکھا کہ تین جھنڈے نصب کئے گئے۔ ایک مـشرق میں ، دوسرا مـغـرب میں ،تیسرا کعبـے کی چھت پر اور آپ ﷺ کی ولادت ہوگئی: (1⃣-خصائص کبریٰ ج:1.ص82) (2⃣-سیرتِ حلبیہ-جلد1- ص109- (3⃣-مدارج النبوّۃ:”جلد2-ص32- (4⃣-دلائل النبوّۃ-جلد1) (5⃣-البدایہ والنھایۃ-جلد6- ص:299) (6⃣-شواہدالنبوۃ-ص55) (7⃣-مواہب اللدنیاآیات ولادت صلی اللہُ علیہ وسلم./جلد1) (8⃣-خطبات ربیع النور. صفحہ.235) (9⃣-رسالہ صبح بہاراں مکتبۃ المدینہ) اس کے علاوہ کثیر مصنفین نے اپنی کتب میں اس تین جھنڈے والی روایت کو بیان فرمایا ہے” واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.