Back to All Fatwas
Verified Jurist
Ref #1602
Verified Hanafi Fiqh
18 September 2025
13.9K Views
نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک ہی سورت پڑھنا کیسا ہے ؟
Font Size:
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک ہی سورت پڑھنا کیسا ہے ؟
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک ہی سورت پڑھنا کیسا ہے ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.. کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک ہی سورت پڑھتا ہے کیا اس طرح نماز ہوجاتی ہے اور اس طرح کرنا کیسا ہے؟ (سائل محمد تنویر عطاری ضلع چنیوٹ) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب فرضوں کی ہر رکعت میں بلا عذر ایک ہی سورت پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے اور اگر عذر کی وجہ سے پڑھی مثلا غلطی سے پہلی رکعت میں ہی سورۃ الناس پڑھ لی تو اب دوسری رکعت میں بھی سورۃ الناس پڑھ لے نماز کے اندر کراہت نہیں ہوگی، یا دوسری رکعت میں بھول کر وہی پہلے والی سورت پڑھ لی تو بھی کراہت نہیں ہے، ہاں البتہ نوافل میں اور سنت غیر مؤکدہ میں ایک ہی سورت کو بار بار پڑھنا جائز ہے اس میں کراہت نہیں ہے، اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں سید اعلٰی حضرت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں ، کہ بغیر ضرورت فرائض میں مکروہ تنزیہی ہے، پس پہلی رکعت میں سورۃ الناس عمدا نہیں پڑھنی چاہئے تاکہ تکرار کی ضرورت نہ پڑ جائے اگر سہوا یاعمدا پڑھ چکا تو اب دوسری رکعت میں وہی سورت یعنی سورۃ الناس دوبارہ پڑھے، کیونکہ ترتیب بدل کر پڑھنا تکرار سے بھی سخت ہے” (فتاویٰ رضویہ جلد 6صفحہ 266 رضا فاؤنڈیشن لاہور) مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ رد المحتار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں ، کہ دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے، جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں ، مثلاً پہلی رکعت میں پوری قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھی، تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں بلاقصد وہی پہلی سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی، تو وہی پہلی پڑھے” ردالمحتار کتاب الصلاۃ باب صفۃ الصلاۃ فصل في القراءۃ، و مطلب : السنۃ تکون سنۃ عین إلخ، جلد2 صفحہ329) مزید تحریر فرماتے ہیں ، کہ نوافل کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک رکعت میں اسی سورت کو بار بار پڑھنا بلاکراہت جائز ہے” بہار شریعت حصہ 3صفحہ548تا 549مکتبہ المدینہ کراچی) غنیۃ المتملي فیما یکرہ من القران فی العسلاۃ وما لا یکرہ إلخ، صفحہ494 موضحاً) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
Kutubahu & Verified by:

نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک ہی سورت پڑھنا کیسا ہے ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.. کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک ہی سورت پڑھتا ہے کیا اس طرح نماز ہوجاتی ہے اور اس طرح کرنا کیسا ہے؟ (سائل محمد تنویر عطاری ضلع چنیوٹ) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب فرضوں کی ہر رکعت میں بلا عذر ایک ہی سورت پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے اور اگر عذر کی وجہ سے پڑھی مثلا غلطی سے پہلی رکعت میں ہی سورۃ الناس پڑھ لی تو اب دوسری رکعت میں بھی سورۃ الناس پڑھ لے نماز کے اندر کراہت نہیں ہوگی، یا دوسری رکعت میں بھول کر وہی پہلے والی سورت پڑھ لی تو بھی کراہت نہیں ہے، ہاں البتہ نوافل میں اور سنت غیر مؤکدہ میں ایک ہی سورت کو بار بار پڑھنا جائز ہے اس میں کراہت نہیں ہے، اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں سید اعلٰی حضرت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں ، کہ بغیر ضرورت فرائض میں مکروہ تنزیہی ہے، پس پہلی رکعت میں سورۃ الناس عمدا نہیں پڑھنی چاہئے تاکہ تکرار کی ضرورت نہ پڑ جائے اگر سہوا یاعمدا پڑھ چکا تو اب دوسری رکعت میں وہی سورت یعنی سورۃ الناس دوبارہ پڑھے، کیونکہ ترتیب بدل کر پڑھنا تکرار سے بھی سخت ہے" (فتاویٰ رضویہ جلد 6صفحہ 266 رضا فاؤنڈیشن لاہور) مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ رد المحتار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں ، کہ دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے، جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں ، مثلاً پہلی رکعت میں پوری قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھی، تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں بلاقصد وہی پہلی سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی، تو وہی پہلی پڑھے" ردالمحتار کتاب الصلاۃ باب صفۃ الصلاۃ فصل في القراءۃ، و مطلب : السنۃ تکون سنۃ عین إلخ، جلد2 صفحہ329) مزید تحریر فرماتے ہیں ، کہ نوافل کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک رکعت میں اسی سورت کو بار بار پڑھنا بلاکراہت جائز ہے" بہار شریعت حصہ 3صفحہ548تا 549مکتبہ المدینہ کراچی) غنیۃ المتملي فیما یکرہ من القران فی العسلاۃ وما لا یکرہ إلخ، صفحہ494 موضحاً) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
Related Masail & Fatwas:
Ref #2869
عقیدۂ اہل سنت
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...
Ref #2868
اعتراضات مع جوابات
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ استاد صاحب عرض ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے گمراہ کن عقائد کی مکمل...