Fatwa #1727
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کسی نے اپنی بیوی کو کہا اگر تم نے جھوٹ بولا تو تمہیں طلاق ہےتو کیا حکم ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
6,301
سوال (Question):
کسی نے اپنی بیوی کو کہا اگر تم نے جھوٹ بولا تو تمہیں طلاق ہےتو کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی نے اپنی بیوی کو کہا اگر تم نے جھوٹ بولا تو تمہیں طلاق ہےتو کیا حکم ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ایک شخص بولے اپنی بیوی کو اگر تم نے جھوٹ بولا تو تمہیں طلاق ہے ۔ بعد میں پچھتاتا ہے اور دل ہی دل میں توبہ اور پشیمان بھی ہے۔۔۔کیا کوئی طریقہ ہے یہ الفاظ واپس لینے کا۔۔۔۔کہ اگر وہ جھوٹ بولے بھی تو شریعتن طلاق نہ ہو۔۔۔ الجواب واضح رہے کہ طلاق اگر کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے دی جائے تو شرط پوری ہونے پر طلاق واقع ہو جائے گی، چاہے وہ شرط غلطی سے پوری ہوجائے یا جان بوجھ کر پوری ہو، اور طلاق کو ایک مرتبہ کسی شرط کے ساتھ معلق کر دینے کے بعد شوہر کو واپس لینے کا اختیار نہیں ہوتا، لہذا وہ طلاق بدستور اس شرط کے ساتھ معلق رہے گی اور شوہر کی اجازت دے دینے کے بعد بھی شرط ختم نہیں ہوگی، بلکہ جب بھی آپ کی بیوی سے وہ شرط پوری ہوگی تو آپ کی بیوی پر طلاق واقع ہو جائے گی، لہذا آپ کی بیوی کو طلاق سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ اس کام سے بالکل اجتناب کرے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh