Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

عورت سسرال پہنچ کر نماز میں قصر کرےگی یا پوری پڑھےگی؟

عورت سسرال پہنچ کر نماز میں قصر کرےگی یا پوری پڑھےگی؟
Reference 1795 September 18, 2025 8,595 views
اصل سوالعورت سسرال پہنچ کر نماز میں قصر کرےگی یا پوری پڑھےگی؟

عورت سسرال پہنچ کر نماز میں قصر کرےگی یا پوری پڑھےگی؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماۓ دین ایک عورت کا شوہر شروع سے ہی شہر لاہور میں رہتا ہے، تعلیم بھی وہی حاصل کی اب شادی کر کے عورت کو بھی وہی لے آیا۔۔مگر عور ت کا باقی سسرال حاصل پور میں ہے جہاں اسکی ساس، نندیں رہ رہی ہیں‌ شوہر لاہور میں کرایہ کے مکان پر رہتا ہیں، اب سوال یہ ھے کہ لاہور سے جہاں وہ اور اسکا شوہر رہتے ہیں وہاں سے حاصل پورجاۓ گی تو عورت قصر نماز پڑھےگی یا مکمل ؟ وطن اصلی اسکا سسرال شمار ہو گا یا جہاں اسکا شوہر رہتا ھے وہ؟ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی ســـــائلہ👈🏻 بنــــت حـــوا پاکستـــان الجوابــــــــ بعـون المـلک الـوہاب عورت کی سسرال عورت کا وطن اصلی ہے (بہار شریعت حصہ٤ ص ٨٢) اور لاہور جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہتی ہے وہ اس کے لئے وطن اقامت ہے۔ اگر لاہور اور حاصل پور کے درمیان مسافت سفر کی مقدار فاصلہ ہے تو عورت جب اپنے سسرال آئے گی تو وہ پوری نماز یعنی چار مکمل پڑھےگی’ کہ وطن اصلی اسی کے مثل وطن اصلی سے باطل ہوگی ۔نہ کہ وطن اقامت سے ۔اور ظاہر ہے کہ لاہور میں وطن’ وطن اقامت ہے ہاں عورت جب لاہور واپس پہونچےگی تو بہ نیت اقامت ہی اتمام صلوٰۃ کرےگی ورنہ قصر پڑھے گی ھٰکذا فی الکتب الفقہیہ (الوطن الاصلی یبطل بمثلہ) اذالم یبق لہ با لاءول اھل فلو بقی لم یبطل بل یتم فیھما ( لا غیر)و یبطل وطن الاقامۃ بمثلہ و ( با لوطن ) (الاصلی و ) بانشاء السفر , در مختار جلد ٢ ص ٦١٤ وھکذا، ویبطل الوطن الاصلی بالوطن الاصلی الی قولہ ولا یبطل الوطن الاصلی بانشاء السفر و لوطن الاقامۃ ، عالمگیری ج ١ص ١٤٢ ۔۔۔ بدائع الصنائع ذکریا ج ١ ص٢٨٠ واللــہ تعـــــالیٰ اعلـــم بالصــواب کتبـــــــــہ: حضرت علامہ مولانا محمد منظور القادری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادمالتدریس لدرجات العالیہ دار العلوم اہلسنت معین الاسلام چھتونہ,میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.