Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

تین بیٹے دو بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی

تین بیٹے دو بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی
Reference 1848 September 18, 2025 5,644 views
اصل سوالتین بیٹے دو بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی

تین بیٹے دو بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔

مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ مفتی صاحب ایک مرحوم کا پلاٹ 27 لاکھ روپے میں فروخت ہوا اور اس کے تین  بیٹے، دو بیٹیاں اور ایک بیوی ہے تو ان کے درمیان یہ روپیہ کس طر ح تقسیم  ہوگا ؟ المستفتی سید مظہر علی بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب صورت مستفسرہ میں بعد تقدیم ماتقدم وعدم موانع ارث وانحصار ورثہ فی المذکورین  میت کے کل ترکہ کو ٦٤ حصوں میں تقسیم کریں گے پھر اس میں سے ٨ حصے میت کی بیوی کو دیں گے اور ہر بیٹی کو سات سات حصے اور ہر بیٹے کو چودہ چودہ حصے دیں گے۔ یعنی اگر کل ترکہ یہی (٢٧٠٠٠٠٠) ستائیس لاکھ روپیہ  ہے تو اس میں سے میت کی بیوی کو (٣٢٧٥٠٠) تین لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو روپے اور ہر بیٹی کو (٢٩٥٣١٢.٥) دو لاکھ پنچانوے ہزار تین سو بارہ روپہ پچاس پیسہ۔ اور ہر بیٹے کو (٥٩٠٦٢٥) پانچ لاکھ نوے ہزار چھ سو پچیس روپیہ دیں گے۔ کہ فرمان باری تعالی ہے:” یُوۡصِیۡکُمُ اللّٰہُ فِیۡۤ  اَوۡلَادِکُمۡ ٭ لِلذَّکَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ” اھ (سورۃ النساء آیت ١١) ترجمہ: “اللہ تمہیں حکم دیتا ہے تمہاری اولاد کے بارے میں بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ہے ” (کنزالایمان) نیز ارشاد فرمایا: “فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ ٱلثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ” اھ (سورۃ النساء آیت ١٢) یعنی اگر تمہارے اولاد ہو تو تمہارے ترکہ میں سے تمہاری بیویوں کا آٹھواں حصہ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.