صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1884 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

میت کو قبر میں کس جانب سےاتارا جائے؟ اتارتے وقت کیا پڑھیں؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 7,605

سوال (Question):

میت کو قبر میں کس جانب سےاتارا جائے؟ اتارتے وقت کیا پڑھیں؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

میت کو قبر میں کس جانب سےاتارا جائے؟.. اتارتے وقت کیا پڑھیں؟ میت اگر عورت ہو تو اس کی تدفین میں کس چیز اہتمام کیاجانا چاہیے جو آجکل نہیں ہوتا؟

سوال مفتی صاحب ان سوالوں کا جواب عطا کریں اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین.. ( ١) میت کو قبر میں کس بھی جانب سے اُتار لیاجاتا ہے کیاایسا کرنا صحیح ہے؟ ( ٢) میت کو قبر میں اُتارتے وقت بلند آواز سے کلمہ طیبہ پڑھاجاتا ہے کیا یہی پڑھناچاہیے یا کچھ اور؟ ( ٣ )میت اگر عورت ہوں تو اس کو قبر میں اتارتے وقت کس چیز کا اہتمام ہونا چاہیے؟ سائل : محمد نوید رضوی مچھلی بازار مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب (١) میت کو کسی بھی جانب سے قبر میں اتارنا جائز تو ہے مگر مستحسن وافضل یہ ہے کہ میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارناچاہیےایساہی فقہ کی کتابوں میں مذکور ہے۔ ( ٢) میت کو قبر میں اتارتے وقت کلمہ طیبہ پڑھنا جائز توہے. مگر وہ دعا پڑھنا زیادہ بہتر و مناسب ہے جس دعا کے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے چناں چہ میت کو قبر میں اتارتے وقت یہ دعا پڑھنا چاہیے “بِسمِ اللہِ وٙبِاللّٰہِ وٙعٙلٰی مِلّٙةِ رٙسُولِ اللّٰہِ”۔ اور ایک روایت میں آیا ہے کہ بسم اللہ کے بعد “فِیْ سٙبِیْلِ اللّٰہِ”۔ بھی پڑھنا چاہیے۔ اب اگر بات ایسی ہوں کہ اکثر لوگوں کو یہ دعا یاد ہی نہیں ہے تو ایسی صورت میں یہ کرے کہ امام صاحب یا جس کو یہ دعا یاد ہے وہ زور سے پڑھے اور اس کو سن کر باقی لوگ بھی پڑھے۔ ( ٣) میت اگر عورت ہوں تو اس کو قبر میں اتارنے سے تختہ لگانے تک قبر کو کپڑے وغیرہ سے چھپائے رکھنا چاہیے. بہار شریعت جلد اول ، حصہ چہارم ، قبر ودفن کا بیان ، ص: 845- بحوالہ: تنویر الابصار، وردالمحتار، کتاب الصلوة، باب صلوة الجنازة ، مطلب فی دفن المیت ، جلد ثالث ، ١٦٦ ۔ عالمگیری جلد اول ، ص: ١٦٦۔ جوھرالنیرہ باب الجنائز ، ص: ١۴٠) وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبــــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh