Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #1953 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 9.8K Views

لائف انشورنس کا حکم / لائف انشورینس life insurance کروانا کیسا ہے؟

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

لائف انشورنس کا حکم / لائف انشورینس life insurance کروانا کیسا ہے؟

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

لائف انشورینس life insurance کروانا کیسا ہے؟  / لائف انشورنس کا حکم

سوال : علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کی لوگ بیمہ کرواتے ہیں لائف انشورینس life insurance کروانا کیسا ہے؟ شریعت کی نظر میں جواب عنایت فرمائیں سائل: محمد شارق رضا جمالی پیلی بھیت شریف یوپی الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز نے اپنے بعض فتاوی میں بیمہ زندگی جائز وحلال نہ ہونے کا افادہ فرمایا۔ فتاوی رضویہ ج٧ ص ١١٣ پر ہے :یہ بالکل قمار ہے اور محض باطل، کہ کسی عقد شرعی کے تحت میں داخل نہیں ، ایسی جگہ عقود فاسدہ بغیر غدر کے جو اجازت دی گئی وہ اس صورت سے مقید ہے کہ ہر طرح ہی اپنانفع ہو اور یہ ایسی کمپنیوں میں کسی طرح متوقع نہیں لہٰذا اجازت نہیں کما حقق المحقق علی الاطلاق فی فتح القدیر” (فتاوی رضویہ ج٧ ص ١١٣) اور دوسرے مقام پر تحریر فرمایا:”یہ نرا قمار ہے اس میں ایک حد تک روپیہ ضائع بھی جاتا ہے ۔ اور وہ منافع موہوم جس کی امید پر دین اگر ملے بھی تو کمپنی بیوقوف نہیں کہ گھر سے ہزار ڈیڑھ ہزاردے بلکہ وہ وہی روپیہ ہوگا جو اوروں کا ضائع گیا، اور ان میں مسلمان بھی ہوں گے تو کوئی وجہ اس کی حلت کی نہیں قالﷲتعالٰی لاتاکلوااموالکم بینکم بالباطل” (فتاوی رضویہ ج٧ ص١٢٠) اور بعض فتاوی میں مشروط اجازت دی۔ تحریر فرماتے ہیں:”جبکہ یہ بیمہ گورنمنٹ کرتی ہے اوران میں اپنے نقصان کی کوئی صورت نہیں توجائزہے کوئی حرج نہیں ۔ مگر شرط یہ ہے کہ اس کے سبب اس کے ذمے کسی خلافِ شرع احتیاط کی پابندی نہ عائد ہوتی ہو جیسے روزوں یاحج کی ممانعت” (فتاوی رضویہ۔نسخہ دعوت اسلامی ایپ ج٢٣ ص ١۴١) ایک اور مقام پر تحریر فرماتے ہیں:”جس کمپنی سے یہ معاملہ کیاجائے اگر اس میں کوئی مسلمان بھی شریک ہے تو مطلقاً حرام قطعی ہے کہ قمار ہے اور اس پر جو زیادت ہے ربا، اور دونوں حرام وسخت کبیرہ ہیں ۔ اور اگر اس میں کوئی مسلمان اصلاً نہیں تو یہاں جائزہے جبکہ اس کے سبب حفظ صحت وغیرہ میں کسی معصیت پرمجبورنہ کیاجاتاہو ۔ جواز اس لئے کہ اس میں نقصان کی شکل نہیں، اگر بیس برس تک زندہ رہا پورا روپیہ بلکہ مع زیادت ملے گا، اور پہلے مرگیا تو ورثہ کو اور زیادہ ملے گا مثلاً سال بھر بعد ہی مرگیا تو دئیے ۲۴۶ روپے چار آنے اور ملے ۵۰۰۰ روپے، ہاں یہ ضرور ہے کہ جوزائد ملے ربا سمجھ کر نہ لے بلکہ یہ سمجھے کہ غیر مسلم کا مال اس کی خوشی سے بلا عذر ملا، یہ حلال ہے ۔ امام محقق علی الاطلاق فتح القدیر میں فرماتے ہیں : ان ابابکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ قبل الھجرۃ حین انزل اﷲ تعالٰی الم غلبت الروم قالت لہ قریش ترون ان الروم تغلب قال نعم فقال ھل لک ان نخاطرنا فخاطرھم فاخبرالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذھب الیھم فزد فی الخطر ففعل و غلبت الروم فارسا فاخذ ابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ خطرہ فاجازہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وھو القمار بعینہٖ بین ابی بکر و مشرکی مکۃ وکانت مکۃ دار شرک ولان مالہم مباح انما یحرم علی المسلم اذا کان بطریق الغدر فاذا لم یاخذ غدراً فبای طریق یاخذہ حل بعد کونہ برضا بخلاف المستأمن منھم عندنا لان مالہ صار محظورا بالامان فاذا اخذہ بغیر الطریق المشروعۃ یکون غدرا الا انہ لایخفی انہ انما یقتضی حل مباشرۃ العقد اذا کانت الزیادۃ ینالھا المسلم و قدالتزم الا صحاب فی الدرس ان مرادھم من حل الربا والقمار اذا حصلت الزیادۃ للمسلم نظرا الی العلۃ وان کان الاطلاق الجواب خلافہ” ( فتاوی رضویہ۔نسخہ دعوت اسلامی ایپ ١۴٠) اسی طرح صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے فتاوی امجدیہ میں ایک مقام پر یہ تحریر فرمایا:” پس یہ بیمہ حقیقة ہر صورت میں کفار ہی کو نفع پہونچنے کے لیے ہے ۔ بعض نادر صورت میں بیمہ کرانے والے کا فائدہ ہے ۔ لہذا ایسا بیمہ شرعا ناجائزہے” (فتاوی امجدیہ ج٣ ص٢٣٨) اور ایک دوسرے مقام پر صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:” اگر کمپنیاں صرف کفار کی ہوں اور اس کے شرکا میں کوٸی مسلم نہ ہو اور بیمہ بھی اس طرح ہو کہ جسمیں مسلم کا فاٸدہ ہی فاٸدہ ہو اور یہ نہ ہو کہ بعض صورتوں میں فاٸدہ اور بعض صورتوں میں نقصان تو یہ بیمہ جاٸز ہے” (فتاوی امجدیہ ج٣ص٢٣٨) ایک اور سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:” زندگی کے بیمہ کی بہت سی صورتیں ہوتی ہیں:بعض میں نفع نقصان دونوں ہوتے ہیں اور یہ ناجائز ہے اور بعض ایسی صورت ہے کہ نقصان نہیں ہوتا ، یہ بیمہ اگر کفار سے ہو تو جو کچھ زیادہ ملے لینا جائز ہےورنہ نہیں۔“ (فتاوی امجدیہ، جلد3، صفحہ239 ) صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کے ان جوابات سے یہ شبہہ دور ہوگیا کہ بیمہ زندگی کو بعض فتاوی میں ناجائز اور بعض میں جائز کیوں کہا گیا۔حاصل جواب یہ ہے کہ کفار کی بیمہ کمپنی سے اگر بہر صورت مسلم کا نفع ہو تو جائز ہے ورنہ ناجائز ہے۔ مجلس شرعی جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے زیر اہتمام یکم ۴/٣/٢/ جمادی الاولی ١۴١۴ھ کو منعقد سیمینار میں بحث وتمحیص کے بعد بیمہ زندگی کے مسئلہ کا شرعی حکم متعین کرنے کا کام سہ رکنی فیصل بورڈ. وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

Kutubahu & Verified by:

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...