Back to All Fatwas
Verified Jurist
Ref #1958
Verified Hanafi Fiqh
18 September 2025
10.5K Views
الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے فارغین دنیا کے گوشے گوشے میں دین وسنیت کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں
Font Size:
Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):
الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے فارغین دنیا کے گوشے گوشے میں دین وسنیت کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں
Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):
الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے فارغین دنیا کے گوشے گوشے میں دین وسنیت کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں
جامعہ غوثیہ نجم العلوم مرکزی ادارہ سنی دعوت اسلامی ممبئی میں حافظ ملت علامہ الشاہ عبدالعزیز محدث مرادآبادی کو یاد کیا گیا ممبئی ۔۲۵دسمبراتوارکو جامعہ غوثیہ نجم العلوم مرکزی ادارہ سنی دعوت اسلامی ممبئی میں حافظ ملت علامہ الشاہ عبدالعزیز محدث مرادآبادی (بانی الجامعۃ الاشرفیہ ) کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ایک نورانی محفل سجائی گئی ،سب سے پہلےاساتذہ و طلبہ نے قرآن خوانی کی ،بعدہ ایک مختصر پروگرام ہوا ،حافظ محمد مجاہدمتعلم جامعہ ہذا کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہواپھر نعت ومناقب کا دور چلا جس میں حافظ محمد عمیر اشرفی، محمدمبارک ،محمد مبشر طلبۂ جامعہ ہذا نے بارگاہ رسول ﷺ میں نعت رسول کا نذرانہ عمدہ انداز میں پیش کیاپھر محمد فرحان قادری نے حافظ ملت علیہ الرحمہ کی شان میں منقبت کے اشعار پیش کیے۔ اس سے قبل مرکزسنی دعوت اسلامی پر خطاب کرتے ہوئے امیر سنی دعوت اسلامی حضرت مولانامحمد شاکر نوری نے فرمایا کہ جہاں لفظ مصباحی لوگوں کی سماعتوں سے ٹکراتاہے تو اپنے اور پرائے سب سمجھ جاتے ہیں کہ یہ علم کاکوئی جبلِ شامخ ہوگا۔حافظ ملت کے مزار پرطالبان علوم نبویہ ہمہ وقت تلاوت قرآن ،حدیث ،تفسیر اور دیگر علوم شرعیہ پڑھتے رہتے ہیں ۔آپ نے اپنے پیچھے ماہر علماکی ایسی ٹیم چھوڑی جن کے شاگر دپوری دنیا میں اسلام وسنیت کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ اس موقع پر جامعہ غوثیہ کے صدرمدرس حضرت مولاناافتخار اللہ مصباحی نے کہا کہ حافظ ملت اپنے استاذ حضور صدرالشریعہ کی بارگاہ کے انتہائی مودب تھے،اِس ادب کی بنیاد پر حافظ ملت کو جومقام ومقبولیت ملی وہ آپ کی نظروں کے سامنے ہے۔مولاناموصوف نے کہا کہ جب حافظ ملت کو سربراہ اعلیٰ بنایا گیا تو آپ نے اسی وقت سے مدرسہ سے تنخواہ لینا بندفرمادیا ،انتظامیہ نے بطور تحفہ پیش کرنا چاہاآپ نے اس سے بھی منع کردیا۔آپ کے اخلاص کی بدولت دنیاکے گوشے گوشے میں جامعہ اشرفیہ کےفارغین دین وسنیت کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔پھردوسرا خطاب مولاناعبدالرب مصباحی کا ہوا،آپ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ حافظ ملت نے بارگاہ غریب نوازاجمیر میں قائم جامعہ معینیہ میں رہ کر تعلیم حاصل کی ، آپ پر خواجہ ہند کا خصوصی کرم تھا جس کی بدولت آپ نے بڑے بڑے علما،مفسرین ،محدثین ، مدرسین ،مفکرین،خطباوقائدین ،مصنفین ومولفین کی متحرک وفعال ٹیم قوم کی خدمت میں پیش کیا جو آج دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوارہے ہیں اور دین متین کی بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر جامعہ کے طلبہ کے علاوہ مولانامظہر حسین علیمی،مولاناعبدالکریم نجمی ،مولاناانظار نجمی ،مولاناتبریز نجمی،قاری محمد ریحان نجمی وغیرہ موجود تھے۔صلاۃ وسلام اور دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔
Kutubahu & Verified by:
<h3>الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے فارغین دنیا کے گوشے گوشے میں دین وسنیت کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں</h3> جامعہ غوثیہ نجم العلوم مرکزی ادارہ سنی دعوت اسلامی ممبئی میں حافظ ملت علامہ الشاہ عبدالعزیز محدث مرادآبادی کو یاد کیا گیا ممبئی ۔۲۵دسمبراتوارکو جامعہ غوثیہ نجم العلوم مرکزی ادارہ سنی دعوت اسلامی ممبئی میں حافظ ملت علامہ الشاہ عبدالعزیز محدث مرادآبادی (بانی الجامعۃ الاشرفیہ ) کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ایک نورانی محفل سجائی گئی ،سب سے پہلےاساتذہ و طلبہ نے قرآن خوانی کی ،بعدہ ایک مختصر پروگرام ہوا ،حافظ محمد مجاہدمتعلم جامعہ ہذا کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہواپھر نعت ومناقب کا دور چلا جس میں حافظ محمد عمیر اشرفی، محمدمبارک ،محمد مبشر طلبۂ جامعہ ہذا نے بارگاہ رسول ﷺ میں نعت رسول کا نذرانہ عمدہ انداز میں پیش کیاپھر محمد فرحان قادری نے حافظ ملت علیہ الرحمہ کی شان میں منقبت کے اشعار پیش کیے۔ اس سے قبل مرکزسنی دعوت اسلامی پر خطاب کرتے ہوئے امیر سنی دعوت اسلامی حضرت مولانامحمد شاکر نوری نے فرمایا کہ جہاں لفظ مصباحی لوگوں کی سماعتوں سے ٹکراتاہے تو اپنے اور پرائے سب سمجھ جاتے ہیں کہ یہ علم کاکوئی جبلِ شامخ ہوگا۔حافظ ملت کے مزار پرطالبان علوم نبویہ ہمہ وقت تلاوت قرآن ،حدیث ،تفسیر اور دیگر علوم شرعیہ پڑھتے رہتے ہیں ۔آپ نے اپنے پیچھے ماہر علماکی ایسی ٹیم چھوڑی جن کے شاگر دپوری دنیا میں اسلام وسنیت کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ اس موقع پر جامعہ غوثیہ کے صدرمدرس حضرت مولاناافتخار اللہ مصباحی نے کہا کہ حافظ ملت اپنے استاذ حضور صدرالشریعہ کی بارگاہ کے انتہائی مودب تھے،اِس ادب کی بنیاد پر حافظ ملت کو جومقام ومقبولیت ملی وہ آپ کی نظروں کے سامنے ہے۔مولاناموصوف نے کہا کہ جب حافظ ملت کو سربراہ اعلیٰ بنایا گیا تو آپ نے اسی وقت سے مدرسہ سے تنخواہ لینا بندفرمادیا ،انتظامیہ نے بطور تحفہ پیش کرنا چاہاآپ نے اس سے بھی منع کردیا۔آپ کے اخلاص کی بدولت دنیاکے گوشے گوشے میں جامعہ اشرفیہ کےفارغین دین وسنیت کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔پھردوسرا خطاب مولاناعبدالرب مصباحی کا ہوا،آپ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ حافظ ملت نے بارگاہ غریب نوازاجمیر میں قائم جامعہ معینیہ میں رہ کر تعلیم حاصل کی ، آپ پر خواجہ ہند کا خصوصی کرم تھا جس کی بدولت آپ نے بڑے بڑے علما،مفسرین ،محدثین ، مدرسین ،مفکرین،خطباوقائدین ،مصنفین ومولفین کی متحرک وفعال ٹیم قوم کی خدمت میں پیش کیا جو آج دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوارہے ہیں اور دین متین کی بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر جامعہ کے طلبہ کے علاوہ مولانامظہر حسین علیمی،مولاناعبدالکریم نجمی ،مولاناانظار نجمی ،مولاناتبریز نجمی،قاری محمد ریحان نجمی وغیرہ موجود تھے۔صلاۃ وسلام اور دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔
Related Masail & Fatwas:
Ref #2869
عقیدۂ اہل سنت
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...
Ref #2868
اعتراضات مع جوابات
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ استاد صاحب عرض ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے گمراہ کن عقائد کی مکمل...