صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2027 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

سر منڈانا جائز ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت علی بھی سر منڈاتے تھے، کیا یہ درست ہے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 6,473

سوال (Question):

سر منڈانا جائز ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت علی بھی سر منڈاتے تھے، کیا یہ درست ہے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

سر منڈانا جائز ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت علی بھی سر منڈاتے تھے، کیا یہ درست ہے؟

الجواب بعون الملک الوھاب  مرد کے لیے سر منڈا جائز ہے گناہ نہیں ہے اور حضرت مولیٰ علی رضی اللہُ تعالیٰ عنہ بطورِ عادت منڈایا کرتے تھے- (سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، کہ حضرت مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم ہمیشہ اپنے سر کے بال منڈ واتے اس وجہ سے کہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ وہاں تک پانی نہ پہنچے، اور فرمایا کرتے یہی وجہ ہے کہ میں اپنے سرکے بالوں کا دشمن ہوں- (وقد روی رضی تعالٰی عنہ ان تحت کل شعرۃ جنابۃ-ثم قال من ثم عادیت راسی من ثم عادیت راسی من ثم عادیت راسی- (یعنی: بلا شبہ حضرت علی رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے راویت کی ہے کہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے لہذا اس وجہ سے میں اپنے سر کے بالوں کا دشمن ہوں اسی وجہ سے میں اپنے سر کے بالوں کا دشمن ہوں اسی وجہ سے میں اپنے سر کے بالوں کا دشمن ہوں- (سنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ باب فی الغسل من الجنابۃ، جلد1صفحہ33- مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور) (بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد22صفحہ686تا 690- مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh