Fatwa #2028
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حاملہ سے مباشرت کا مسئلہ | حاملہ عورت سے کب تک ہمبستری کر سکتے ہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,579
سوال (Question):
حاملہ سے مباشرت کا مسئلہ | حاملہ عورت سے کب تک ہمبستری کر سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حاملہ سے مباشرت کا مسئلہ | حاملہ عورت سے کب تک ہمبستری کر سکتے ہیں ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ؛کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حاملہ عورت کے ساتھ ہمبستری کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (سائل قاری سعید قادری فیصل آباد) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب حاملہ بیوی سے مباشرت کرنا شرعاً جائز ہے کیونکہ حاملہ بيوى کے ساتھ اس موقع پر جماع كرنے كى حرمت کے تعلق سے كوئى دليل نہيں ہے ہاں اگر بیوی تکلیف محسوس کرے یا یہ جانے کہ حمل کو نقصان پہنچے گا تو پرہیز کرنا بہتر ہے- (سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سوال ہوا کہ اگر مرد کو معلوم ہو کہ میری بی بی حاملہ ہے تو کس مدت تک عورت سے صحبت کرنا جائز ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا جب تک بچہ پیدا نہ ہو، سیدی اعلیٰ حضرت کے اس جواب سے معلوم ہوا کہ حاملہ سے ہمبستری کرنا شرعاً جائز ہے- (فتاویٰ رضوریہ جلد23،صفحہ380- مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) (فتاویٰ خلیلیہ میں ہے، کہ دوران حمل، وضع حمل تک، مباشرت کرنا شرعاً جائز ہے لیکن اگر ڈاکٹرز منع کردیں یا تکلیف کا خطرہ ہو تو پرہیز کرنا چاہیے- (فتاویٰ خلیلیہ جلد1،صفحہ 564- مطبوعہ ضیاء القرآن لاہور) واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم ﷺ کتبــــــہ ؛ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ متخصص مرکزی دارالافتاء اہلسنت میانوالی سٹی پنجاب پاکستان
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9