Fatwa #2032
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
سنتیں پڑھنے کے دوران جماعت کھڑی ہو جائے تو کیا حکم؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,003
سوال (Question):
سنتیں پڑھنے کے دوران جماعت کھڑی ہو جائے تو کیا حکم؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سنتیں پڑھنے کے دوران جماعت کھڑی ہو جائے تو کیا حکم؟
اگر عشاء یا عصر کی سنتیں شروع کی اور جماعت قائم ہوجائے تو کیا سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں؟ ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ الجـــــوابــــــــــــ صورت مسئولہ میں عصر و عشاء کی سنتیں پڑھنے کے دوران جماعت کھڑی ہو جائے اور اس کی پہلی یا دوسری رکعت ہے تو 2پڑھ کر سلام پھیر دے اور جماعت میں شامل ہو جائے، اور اگر تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو گیا تھا تو اس صورت میں 4پوری کرلے- (سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سوال ہوا کہ ایک شخص نے چار رکعت نماز سنت یا نفل کی نیت کرکے شروع کی ابھی دوسری رکعت کی طرف اٹھا تھا کہ نماز فرض کی جماعت کے لئے تکبیر ہوگئی نفل و سنت ادا کرنے والا چار رکعت پوری کرے یا دو پر اکتفاء کرلے باقی دو رکعات ادا کرے یا نہ؟ (تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا کہ نفل ادا کرنے والا نمازی ثنا سے تشہد کے آخر تک جو پہلی دو رکعت میں ہے ابھی تیسری رکعت کی طرف اس نے قیام نہیں کیا تھا کہ جماعت فرض کھڑی ہو گئی تو ایسے شخص پر لازم ہے کہ وہ انھیں دو رکعات پر اکتفا کرے اور جماعت میں شریک ہوجائے- (فی الد رالمختار، الشارع فی نفل لایقطع مطلقا ویتمہ رکعتین- (یعنی: رمختار میں ہے، کہ نوافل میں شروع ہونے والا انھیں مطلقًا قطع نہیں کرسکتا بلکہ دو رکعات پوری کرے– اور جو دو رکعات باقی تھیں ان کی قضا اس کے ذمہ نہیں کیونکہ نوافل کی ہر دو رکعت الگ نماز ہے جب تک دوسرے شفع کا آغاز نہیں کیا جاتا وہ لازم نہیں ہوگا-(اور غیر مؤکدہ سنن کا حکم بھی یہی ہے مثلًا عصر اور عشاء کی پہلی سنتیں، ان کا درجہ بھی نوافل کا ہے لیکن وہ چار سنن موکدہ جو مثلًا ظہر اور جمعہ سے پہلے ہیں تو ان کا حکم نوافل سے فائق ہوتا ہے اس جگہ علماء کا بہت زیادہ اختلاف ہے- (فتاویٰ رضویہ جلد8،صفحہ129- رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ اعلم عزوجل و ر سولہ اعلم ﷺ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9