صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2078 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 12,462

سوال (Question):

بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟

مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ بے نمازی جھوٹے شرابی فاسق معلن شخص کی تعظیم کرنا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی: عبداللہ سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب ناجاٸز و گناہ ہے کیونکہ فاسق واجب الاہانت ہے۔ حدیث پاک میں ہے: “اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش” (مشكوة المصابيح ، ج٢، ص٤٢٨، كتاب الاداب ، باب حفظ اللسان والغيبة والشتم ، مطبوعه رحمانيه) جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی ہل جاتا ہے۔ طحطاوی علی الدر المختار میں ہے: “قد وجب علیھم اھانته شرعاً ” اھ (ج١، ص٢٤٣، باب الامامۃ، مطبوعہ دار المعرفۃ بیروت لبنان) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمة الرحمٰن تحریر فرماتے ہیں: “فاسق بھی شرعا واجب الاہانت ہے اور اس کی تعظیم ناجاٸز” اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج١١، ص٣٩٨، ازالۃ العار بحجر الکرائم عن کلاب النار، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh