Fatwa #2087
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قبرستان میں شادی ہال بنانا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,629
سوال (Question):
قبرستان میں شادی ہال بنانا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قبرستان میں شادی ہال بنانا کیسا ہے؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ حضرت آپ کی بارگاہ میں ایک سوال ھے کہ کیا قبرستان میں شادی ھال بنانا جائز ھے اور وہ زمین قبرستان کے نام سے وقف ھے اور وھاں پر پہلے قبریں تھیں تو کیا ایسا کرسکتے ہیں بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔ المستفتی: حافظ آخرالزماں فیضی بوریولی ممبئی ایسٹ الجواب بعون الملک الوھاب وقفی قبرستان میں شادی ہال بنوانا ہرگز جائز نہیں کہ یہ تغییر وقف ہے اور تغییر وقف ناجائز ہے فتاوی عالمگیری میں ہے : ” لایجوز تغییر الوقف عن ھیأتہ فلا یجعل الدار بستانا ولا الخان حماما ولا الرباط دکانا” اھ ( ج: ٢ ص: ٤٩٠ کتاب الوقف الباب الرابع عشر فی المتفرقات ) ردالمحتار علی الدر المختار میں ہے: “الواجب ابقاء الوقف علی ماکان علیہ اھ”۔ ( ج: ٤ ص: ٣٨٨ ) یعنی وقف کو اس کی حالت پر باقی رکھنا واجب ہے۔ اسی میں فتح القدیر سے ہے”انما امرنا بابقاء الوقف علی ما کان علیہ دون زیادۃ اُخری” اھ(ج: ١٦ ص: ٤٩٧ ،کتاب الوقف باب المسجد) امام اہل سنت سیدنا اعلی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں: “وہ جو مسجد پر اس کے استعمال میں آنے کے لیے وقف ہیں انھیں کرایہ پر دینا حرام لینا حرام کہ جو چیزیں جس غرض کے لیے وقف کی گئی دوسری غرض کی طرف اسے پھیرنا ناجائز ہے”اھ (فتاویٰ رضویہ جدید، ج١٦، ص٤٥٣، کتاب الوقف، باب المسجد، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9