صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2100 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

اگر شوہر سید ہو اور بیوی غیر سید ہو تو اولاد سید کہلائے یا غیر سید ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 5,112

سوال (Question):

اگر شوہر سید ہو اور بیوی غیر سید ہو تو اولاد سید کہلائے یا غیر سید ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

اگر شوہر سید ہو اور بیوی غیر سید ہو تو اولاد سید کہلائے یا غیر سید ؟

الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب مذکورہ صورت میں اولاد سید ہی کہلائے گا کیونکہ نسب باپ کی طرف منسوب ہوتا فلہذا اگر والد سید ہو اور ماں غیر سید تو اولاد سید ہی کہلائے گی بصورت دیگر اگر ماں سیدہ ہو اور باپ غیر سید تو پھر اولاد بھی غیرِ سید ہی کہلائے گی- (تفسیر صراط الجنان میں) کہ بچے کا نسب باپ کی طرف شمار کیا جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ’’مَوْلُوْدٌ‘‘ یعنی ’’بچے ‘‘کو ’’لَهٗ‘‘یعنی مذکر کی ضمیر کی طرف منسوب کرکے بیان فرمایا، لہٰذا اگر باپ سید ہو اور ماں غیر سیدہو تو بچہ سید ہے اور اگر باپ غیر سید اور ماں سیدانی ہو تو بچہ غیر سید ہی شمار ہوگا۔ (تفسیر صراط الجنان سورۃ البقرہ تحت آیت 233) واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم ﷺ کتبـــــــــــہ :ابورضا محمد عمران عطاری متخصص فی الفقہ

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh