Fatwa #2259
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
رہن کے کھیت میں کاشت کرنا کیساہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,676
سوال (Question):
رہن کے کھیت میں کاشت کرنا کیساہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
رہن کے کھیت میں کاشت کرنا کیساہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی
رہن کے کھیت میں کاشت کر نا کیسا ہے؟ المستفتی:- محمد داؤد علیمی پرتاب گڑھ ،راجستھان الجواب بعون الملك الوهاب رہن کے کھیت میں کاشت کرنا نہ مرتہن کے لیے جائز ہے اور نہ راہن کے لیے- فتاوی شامی میں ہے: ” لا يحل له أن ينتفع بشيء منه بوجه من الوجوه ان أذن له الراهن لأنه أذن له في الربوا”(ج ۵ ص ۲۹۲/ المکتبة الشيعية) بہار شریعت میں ہے”مرہون چیز سے کسی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے مثلا لونڈی غلام ہو تو اس سے خدمت لینا یا اجارہ پر دینا مکان میں سکونت کرنا یا کرایہ پر اٹھانا یا عاریت پر دینا، کپڑے اور زیور کو پہننا یا اجارہ وعاریت پر دینا الغرض نفع کی سب صورتیں ناجائز ہیں اور جس طرح مرتہن کو نفع اٹھانا ناجائز ہے راہن کو بھی ناجائز ہے(ج ۲ ح ۱۷ ص ۷۰۲/ رہن کا بیان/ مكتبة المدينه دعوت اسلامى) فتاوی رضویہ میں ہے: ” مرتہن کو مرہون سے نفع اٹھانا حرام اور نرا سود ہے”(ج ۳ ح ۱۷ ص ۷۰۲/ مكتبة المدينة دعوت اسلامى) والله تعالى أعلم بالصواب کتبہ:- محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ مقیم حال بالیسر اڑیسہ ۲۵/ رمضان المبارک ۱۴۴۴ھ مطابق ۱۷/اپریل ۲۰۲۳ء الجواب صحيح :محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9