Fatwa #2260
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کسی عورت کو شوہر سے برگشتہ کرنا کیسا ہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,782
سوال (Question):
کسی عورت کو شوہر سے برگشتہ کرنا کیسا ہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی عورت کو شوہر سے برگشتہ کرنا کیسا ہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی
آنحضرت جناب مفتی صاحب! عرض یہ ہے کہ مسمات خالدہ پروین میری بیوی ہے۔ دو بچوں اور ایک لڑکی کی ماں ہے. شادی کو پندرہ سال ہوئے ہیں۔ مسمی خادم حسین نے شادی شدہ عورت کو پنتالیس ایام سے اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے اور زنا بالجبر کررہا ہے۔ مسمات مذکورہ کو جس کے والدین یعنی ماں باپ زندہ ہیں اور ماں باپ کی سازش سے مسمی الطاف حسین ولد محمد لطیف ساکن ڈھانگری نے مسمات مذکورہ کو میرے گھر سے نکال کر ہمراہ خادم حسین ناجائز طریقے پر لے کر آباد کیا ہے جبکہ مسمات کا نکاح بدستور جوں کا توں محفوظ ہے؟ لہذا جناب سے گزارش ہے کہ فریقین کے بارے میں شرعی حکم صادر فرمایا جائے۔ المستفتی:۔ محمد شوکت ولد کرم دین درہ تھنہ منڈی گواہان حضرات کے نام:۔ (1) چوکیدار عبد الرشید درہ (2) ممبر پنچایت عبد الرشید وارڈ نمبر 6 (3) عقیل احمد سرپنچ درہ (4) نمبردار شمشیر حسین درہ، باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الهادى الى الحق والصواب:۔ خالدہ پروین زوجہ محمد شوکت کا شوہر سے طلاق لیے بغیر دوسرے شخص خادم حسین کے ساتھ رہنا سخت ناجائز وحرام ہے۔ دونوں سخت فاسق وفاجر گناہ کبیرہ کے مرتکب مستحق غضب جبار وعذاب نار ہیں ان پر لازم و ضروری ہے کہ فورا ایک دوسرے سے الگ ہوں الله رب العزت کی بارگاہ میں توبہ صادقہ کریں اور آئندہ برے کاموں سے اجتناب کریں، نیز خادم حسین پر لازم و ضروری ہے کہ محمدشوکت کی بیوی کو اس کے حوالے کرے۔برتقدیر صدق مستفتی خالدہ پروین کے والدین اور الطاف حسین پر بھی توبہ لازم ہے اگر یہ لوگ واقعی اس فعل قبیح میں ان کے حمایتی ہیں یا کم ازکم اس پر راضی ہیں، ارشاد باری تعالٰی ہے “وَلٰكِنَّ الشَّيَاطِيْنَ كَفَرُوْا يُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَۖ الی قولہ تعالی فَيَتَعَلَّمُوْنَ مِنْـهُمَا مَا يُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهٖ (سورہ بقرہ/ پارہ ١/ آیت/ ١٠٢) شیاطین کافر ہیں لوگوں کو جادوں سکھاتے ہیں(الی قوله تعالى) جس سے مرد اور اس کی عورت میں جدائی ڈالتے ہیں۔ حدیث شریف میں ہے ” ليس منا من خبب امرأة على زوجها “(سنن ابو داؤد كتاب الطلاق باب من خبب امرأة على زوجها/ج ١ ص ٢٩٦/آفتاب عالم پریس لاہور) بدائع الصنائع میں ہے ” و منھا ان لا تکون منکوحة الغير لقوله تعالى والمحصنت من النساء معطوفا على قوله عزوجل حرمت عليكم امهاتكم الى قوله والمحصنت من النساء وهن ذوات الازواج “(ج ٢ ص ٢٦٨/المکتبة الشيعية) والله تعالیٰ اعلم بالصواب کتبہ:۔ محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ مدرس دار العلوم رضویہ اشرفیہ ایتی راجوری جموں وکشمیر ٥/محرم الحرام ١٤٤٥ھ مطابق ٢٤/جولائی ٢٠٢٣ء الجواب صحيح :محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9