Verified guidance Authentic Islamic guidance, thoughtfully organised for everyday life.
Verified Hanafi Fiqh

بجّو، اور لومڑی کا گوشت کھانا کیسا ہے؟ از مفتی محمد نظام الدین قادری

بجّو، اور لومڑی کا گوشت کھانا کیسا ہے؟ از مفتی محمد نظام الدین قادری
Reference 235 September 18, 2025 4,810 views
اصل سوالبجّو، اور لومڑی کا گوشت کھانا کیسا ہے؟ از مفتی محمد نظام الدین قادری

بجّو، اور لومڑی کا گوشت کھانا کیسا ہے؟

 

جواب:

یہ دونوں جانور شکاری ہیں، اس لیے ان کا گوشت کھانا حرام ہے۔

اور بعض حدیثوں سے جو ان کے کھانے کی حلّت ثابت ہوتی ہے تو وہ حدیثیں ابتدائے اسلام کے دور سے متعلق ہیں جب آیتِ کریمہ: ” ویحرّم علیہم الخبائث” (اعراف: ١۵٧) کا نزول نہ ہوا تھا۔

در مختار میں ہے:

“لایحلّ الضبع و الثعلب” (در مختار مع شامی ج٩ص ۴۴٣)

علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:

“وما روی مما یدل علی اباحتہما فمحمول علی ما قبل التحریم ؛ فان الاصل: متی تعارضٙ نصان غلب المحرّم علی المبیح” (رد المحتار ج٩ ص ۴۴٣)۔

محمد نظام الدین قادری۔

خادم درس وافتاء: دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔)

D
Answered and reviewed by Darul Ifta Scholar Scholar & reviewer
Was this answer useful? Save or share it for later.

Important note: Published answers provide general guidance based on the details supplied. A materially different situation may require a new, private question.