Fatwa #2531
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات میں کتنے حج اور کتنے عمرہ ادا فرمائے
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,399
سوال (Question):
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات میں کتنے حج اور کتنے عمرہ ادا فرمائے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات میں کتنے حج اور کتنے عمرہ ادا فرمائے
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں کتنی مرتبہ عمرہ کیے اور حج کتنی مرتبہ کیے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں سائل :۔ محمد عامر رضا رضوی احمد آباد گجرات بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیمالجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم اپنی پوری زندگی میں چار (۴) عمرے ادا فرمائے تھے اور حج فقط ایک (۱) جیسا کہ ضیاء النبی ﷺ میں ہے کہ امام احمد فرماتے ہیں کہ قتادہ نے فرمایا، میں نے انس بن مالک سے پوچھا کہ اللہ کے رسول مکرم ﷺ نے کتنے حج کئے ؟ آپ نے بتایا حج صرف ایک کیا اور چار عمرے کئے۔ایک عمرہ حدیبیہ کے زمانہ میں ، دوسر ا عمرہ ماہ ذی قعدہ میں مدینہ طیبہ سے اور تیسرا عمرہ ماہ ذی قعدہ میں جعرانہ سے ، جب حضور نے حنین کے بعد وہاں مال غنیمت تقسیم فرمایا۔ چوتھا عمرہ حجۃ الوداع کے ساتھ ۔ یہ روایت امام بخاری، مسلم اور ترمذی نے اپنی کتب حدیث میں نقل کی ہے۔ترمزی نے اس حدیث کے بارے میں کہا حَسَنُ صَحِیْحٌ (ضیاء النبیﷺ جلد ۴ صفحہ (۵۵۳) مکتبہ، محمد حفیظ البرکات شاه،ضیاء القرآن پبلی کیشنز گنج بخش روڈ، لاہور) واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب کتبـــــہ؛محمد ارباز عالم نظــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھــــــــند
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9