Fatwa #2536
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
عورت کی شرمگاہ سے جو رطوبت بغیر خون کے نکلی ہے وہ پاک ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,929
سوال (Question):
عورت کی شرمگاہ سے جو رطوبت بغیر خون کے نکلی ہے وہ پاک ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
عورت کی شرمگاہ سے جو رطوبت بغیر خون کے نکلی ہے وہ پاک ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ اگر عورت کے شرمگاہ سے واٸٹ پانی کثرت سے آۓ تو کیا حکم ہے اور اگر نورمل آۓ تو کیا غسل فرض ہوگا یا نہیں اور اگر وضو کے بعد حالت نماز میں باکثرت آۓ یا نورمل آۓ تو کیا حکم ہے بالتفصیل جواب ارسال فرماٸیں مع الدلیل مہربانی ہوگی سـائل : محمد مونس رضا واحدی پلیا کلاں یوپی انڈیا بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیمالجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
عورت کی اگلی شرمگاہ سے جو رطوبت جو بغیر خون کے نکلتی ہے وہ پاک ہے۔ اب چاہے قلیل مقدار میں آئے یا کثیر اس سے نہ ہی غسل فرض ہوگا اور نہ ہی وضو ٹوٹے گا۔ جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ، عورت کے پیشاب کے مقام سے جو رطوبت نکلے پاک ہے کپڑے یا بدن پر لگے تو دھونا کچھ ضروری نہیں ہاں بہتر ہے۔ اور اسی میں ایک اور مقام پر تحریر فرماتے ہیں کہ۔ عورت کے آگے سے جو خالص رطوبت بے آمیزش خون نکلتی ہے ناقص وضو نہی اگر کپڑے میں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے۔ (بہار شریعت حصّہ دوم (۲) نجاستوں کا بیان و وضو کا بیان۔ صفحہ ۳۹۵/۳۰۴ المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی) مذکورہ بالا عبارت سے معلوم ہوا کہ حالت نماز میں عورت کے اگلی مقام سے۔ سفید یعنی (وائٹ) پانی آجائے تو نہ ہی وضو ٹوٹے گا۔ اور نہ غسل فرض ہوگا۔ اور جب وضو غسل برقرار رہے گا۔ نماز بھی ہو جائے گی۔ واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب کتبـــــہ:محمد ارباز عالم نظــــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـــــــــند
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9