Fatwa #2577
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کربلا بغداد اور اجمیر کی جے ہو کہنا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,963
سوال (Question):
کربلا بغداد اور اجمیر کی جے ہو کہنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کربلا بغداد اور اجمیر کی جے ہو کہنا کیسا ہے؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ اگر کوئی نعت خواں یا شاعر حضرات اپنے کلام میں پڑھیں کربلا بغداد اور اجمیر کی جے ہو وغیرہ وغیرہ تو کیا یہ سب الفاظ منقبت میں درست ہیں یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم بالائے کرم ہوگا۔ ایک شعر یہ ہے माता बतूल और पिता जिसका अली है, फ़िरदौस के महराज की जागीर की जय हो المستفتی: محمد حامد رضا خطیب و امام سنی حسینی جامع مسجد دھرسیواں رائےپور چھتیس گڑھ انڈیا۔ بسم اللہ الرحمن الرحیمالجواب -بعون الملک الوھاب
کربلا بغداد اور اجمیر یا کسی اللہ والے یا کسی عام مسلمان کی جے بولنا منع ہے کہ یہ طریقہ کفار ہے اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں: “من تشبه بقوم فهو منهم” (سنن ابي داؤد ، كتاب اللباس، باب في لبس الشهرة ، رقم: ٤٠٣١) یعنی جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کرلی وہ انہی میں سے ہے۔ اور اعلی حضرت امام احمدرضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں: “مسلمان کی جے بولنا بھی منع ہے کہ کفار سے مشابہت ہے۔ “اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج١٥، ص٢٦٨، کتاب السیر، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ ١٧صفر المظفر ١٤٤٥ھ مطابق ٤ اکتوبر ٢٠٢٣ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9