Fatwa #2582
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
یوم اساتذہ (ٹیچر ڈے )منانا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,970
سوال (Question):
یوم اساتذہ (ٹیچر ڈے )منانا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
یوم اساتذہ (ٹیچر ڈے )منانا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ سال میں کچھ خاص تاریخوں میں لوگ یوم اساتذہ مناتے ہیں کیا یوم اساتذہ منانا شرعا جائز ہے ؟الجواب
بوم اساتذہ یعنی ٹیچر ڈے منانا چاہے جس بھی تاریخ میں ہو یہ جائز ہے لیکن ٹیچرس ڈے میں منانے منانے میں کوئی غیر شرعی عمل نہ پایا جائے ۔ ہندوستان میں ۵ ستمبر کو یوم اساتذہ منایا جاتا ہے ۔ اس بارے میں فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جالال الدین احمد امجدی قدس سرہ فرماتے ہیں : کہ یوم اساتذہ منانا جائز ہے چاہے وہ کسی بھیہ تاریخ مین ہو اس لئے کہ اس مین اساتذہ کی تعظیم وتوقیر مقصوس ہوتی ہے اور بات شرع کو پسند ہے کہ طالب علم اپنے اساتذہ کی تعظیم کرے ۔ اور استاذ کی تعظیم وتوقیر جس طرھ سے بھی کی جائے یہ جائز و درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں ۔۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : کہ ماں باپ مربی بدن ہیں اور استاذ مربی روح ہے ۔استاذ کا مقام ومرتبہ بہت ہی بلند وبالا ہے ۔ (بحوالہ فتاوی فقیہ ملت، ج ٢،ص ٢٨٠/٢٨١،شبیربرادرز) نوٹ : اس میں اساتذہ کو بچے تحفے تحائف پیش کرتے ہیں یہ بھی جائز اور درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں البتہ جو نابالغ بچے یا بچیاں ہیں وہ اپنے استاذ کو نہ کچھ دیں اس لئے کہ وہ مال کے مالک نہیں ہوتے ۔ ہاں گھر والوں نے اسی مقصد کے لئے دیا ہے تو اسے پہنچا سکتے ہیں ۔۔ واللہ اعلم بالصواب پیش کردہ : مولانا اظہر علیمی| ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں | کلک کریں |
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9