Fatwa #2589
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کیا اللہ پاک کو سخی نہیں کہ سکتے؟ اللہ تعالی کے سخی کا لفظ بولنا کیسا ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
8,819
سوال (Question):
کیا اللہ پاک کو سخی نہیں کہ سکتے؟ اللہ تعالی کے سخی کا لفظ بولنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا اللہ پاک کو سخی نہیں کہ سکتے؟
کیا یہ درست ہے کیوںکہ ایک اسلامی بہن نے دعا میں کہا تھا کہ اللہ تو سخی ہے مجھے سخاوت کرنے والا بنا دے کیا یہ جملہ درست ہے؟الجواب
یہ جملہ بولنا درست نہیں وجہ اس کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تمام اسماء توقیفی ہیں، ان میں سخی مذکور نہیں ہے لہذا اللہ عزوجل کو جواد کہنا چاہیے سخی نہیں کہہ سکتے۔ اللہ تعالیٰ کو سخی کہنا درست نہیں ہے چنانچہ سیدی اعلی حضرت امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:”اللہ تعالٰی جل جلالہ کا جواد ہونا اپنا ایمان مگر اسے سخی نہیں کہہ سکتے کہ شرع میں وارد نہیں۔” (فتاوی رضویہ،جلد 27،صفحہ 165،رضا فاؤنڈیشن،لاہور) واللہ اعلم بالصواب از : مفتی محمد کامران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh