Fatwa #2592
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کسی کو یہ کہنا عیسائی یا ہندو ہو جاؤں کیونکہ تم کو عیسائیوں کے گرجا گھروں اور ہندوؤں کے مندروں کے احترام کا بہت خیال ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
9,137
سوال (Question):
کسی کو یہ کہنا عیسائی یا ہندو ہو جاؤں کیونکہ تم کو عیسائیوں کے گرجا گھروں اور ہندوؤں کے مندروں کے احترام کا بہت خیال ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی کو یہ کہنا عیسائی یا ہندو ہو جاؤں کیونکہ تم کو عیسائیوں کے گرجا گھروں اور ہندوؤں کے مندروں کے احترام کا بہت خیال ہے ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و سلم کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی کو یہ کہنا عیسائی یا ہندو ہو جاؤں کیونکہ تم کو عیسائیوں کے گرجا گھروں اور ہندوؤں کے مندروں کے احترام کا بہت خیال ہے مگر مسجدوں،قرآن شریف، علماء کے احترام کا کوئی خیال نہیں ہے کیسا؟الجواب
وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته اگر بطورِ مشورہ ایسی بات کہے تو فوراً خود کافر ہو جائے گا،چاہے سامنے والا ہندو یا عیسائی ہو یا نہ ہو۔ لیکن یہاں سیاقِ کلام سے ظاہر ہے کہ بطور مشورہ یہ نہیں کہا گیا بلکہ غیر مسلموں سے تعلقاتِ محبت رکھنے سے روکنے کے لیے یہ جملہ بولا گیا،لہذا بولنے والا کافر نہ ہو گا،البتہ ایسے جملے بولنے سے احتیاط ہی چاہیے۔ واللہ اعلم بالصواب از : مفتی محمد کامران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh