Fatwa #2605
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کیا جنات سے دوستی کرنا ناجائز ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
10,886
سوال (Question):
کیا جنات سے دوستی کرنا ناجائز ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا جن سے دوستی کرنا ناجائز ہے یا پھر منع ہے کر سکتے ہیں یا نہیں
جواب جنات سے دوستی منع ہے کہ اس سے تکبر پیدا ہوتا ہے،نیز قرآن پاک میں ان سے پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا ہے نہ کہ دوستیاں کرنے کا۔ فتاوی رضویہ میں ہے: جنوں سے مکالمہ کی خواہش اورمصاحبت کی تمنا اصلا خیر نہیں۔ کم سے کم جو اس کا ضرر ہے یہ کہ آدمی متکبر ہوجاتاہے ۔ جیسا کہ حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی قدس سرہ، نے تصریح فرمائی اور قرآن عظیم میں ہے کہ متکبروں کا ٹھکانا جہنم۔(فتاوی رضویہ،جلد 21،صفحہ 606،رضا فاؤندیشن،لاہور) واللہ اعلم بالصواب کتبہ : مفتی کامران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh