Fatwa #2632
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
بے نمازی کافر ہے یا مسلمان؟ |بے نمازی کو کافر کہنا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,959
سوال (Question):
بے نمازی کافر ہے یا مسلمان؟ |بے نمازی کو کافر کہنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بے نمازی کافر ہے یا مسلمان؟| بے نمازی کو کافر کہنا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و ملت اس مسئلہ میں کہ بے نمازی کافر ہے یا مسلمان؟ دلیل کے ساتھ تحریر فرمائیں۔ جواب : بےنمازی مسلمان ہے لیکن سخت گناہ گار، مستحق عذاب نا رہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا۔ خمس صلوات کتبھن اللہ تعالی علی العباد الی قولہ ﷺ من لم یات بھن فلیس لہ عند اللہ عھدا ن شاء عذبہ وان شاءیدخلہ الجنۃ ۔ پانچ نمازیں خدا نے بندوں پر فرض کیںجو انہیں نہ پڑھے اس کے لئے خدا کے پاس کوئی عہد نہیں اگر چاہے تو اسے عذاب دے اور چاہے تو جنت میں داخل کرے ۔ (فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ 191 بحوالہ ابو داؤد و نسائی) اس حدیث شریف سے واضح ہے کہ بے نمازی مسلمان ہے اگر وہ کافر ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ نہ فرماتے کہ تارک نماز کو اللہ تعالی چاہے تو عذاب دے اور چاہے تو جنت میں داخل کرے ۔جماہیر علمائے دین، ائمہ معتمدین طارق نماز کو سخت فاجر جانتے ہیں مگر دائرہ اسلام سے خارج نہیں کہتے۔ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ، حضرت امام شافعی اور حضرت امام مالک رضی اللہ تعالی علیہم اجمعین کا بھی یہی مذہب ہے اور حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالی عنہ سے بھی ایک روایت میں یہی ہے کہ بے نمازی کافر نہیں ۔ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ حلیہ کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیںذھب الجمہور منھم اصحابنا ومالک والشافعی واحمد فی روایۃ الی انہ لا یکفر( فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ 190 ) خلاصہ یہ ہے کہ بے نمازی مسلمان ہے مگر سخت فاسق ہے کافر نہیں ۔ درمختارجلد اول صفحہ 259 میں ہے وتارکھا عمدا مجانۃ ای تکاسلا فاسق ۱ھ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد امجدی کتبہ : اظہاراحمد نظامی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9