Fatwa #2658
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کسی کو سابقہ گناہوں پر برا کہنا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,768
سوال (Question):
کسی کو سابقہ گناہوں پر برا کہنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی کو سابقہ گناہوں پر برا کہنا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسٔلہ کے بارےمیں کہ زید پہلے بہت گنہ گار تھا داڑھی کٹاتا، نماز ترک کرتا، تصویر بناتا، ویڈیو گرافی کراتا اور گانا سنتا تھا لیکن اس نے چند ماہ قبل ان سابقہ گناہوں سے توبہ کرلیا اور مذکورہ گناہ بالکل بھی نہیں کرتا ہے فرمان تاج الشریعہ پر عمل کرتا اس نے اس کا لوگوں میں اعلان بھی کر دیا ہے کہ میں توبہ کرچکا ہوں لیکن پھر بھی بہت سے لوگ اس کو سابقہ گناہوں کی بنا پر برا کہتے اور الزام لگاتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں شرع شریف کا کیا حکم ہے؟ المستفتی : md sadaruddin ismaily qadri razwi. faridabad haryana ballabgarh Rajeev colony sector 56 A بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِالجوابـــــ
زید نے جب سابقہ گناہوں سے توبہ کر لیا تو اسے ان سابقہ گناہوں کی وجہ سے الزام لگانا عار دلانا برا کہنا سخت گناہ اور جہنم میں لے جانے والا عمل ہے زید کو برا کہنے والے لوگ اس حرکت سے باز رہیں ورنہ سخت گنہ گار جہنم کے حق دار ہوں گے. حدیث پاک میں ہے :” قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( التَّائِبُ مِنْ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ ) ” اھ رسول کریم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہی ہے کہ اس نے گناہ کیا ہی نہ ہو. [سنن ابن ماجہ : حدیث : ٤٢٥٠] ایک حدیثِ پاک میں ہے :” قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” مَنْ عَيَّرَ أَخَاهُ بِذَنْبٍ لَمْ يَمُتْ حَتَّى يَعْمَلَهُ”اھ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کو کسی گناہ پر عار دلاتا ہے تو وہ عار دلانے والا مرنے سے پہلے خود بھی اس گناہ میں مبتلا ہوتا ہے۔ [جامع الترمذي :أَبْوَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالرَّقَائِقِ وَالْوَرَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حدیث نمبر: ٢٥٠٥]واللہ تعالٰی اعلم کتبـــــــــہ :عبدہ المذنب عبدالقادر المصباحی خادم جامعہ امیر العلوم مینائیہ گونڈہ ٢٣ /صفر المظفر ١٤٤٥ھ مطابق ١٩/ ستمبر ٢٠٢٣ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9