صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2664 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

کہ میت کو کفن پہنانے کے بعد اس کا فوٹو لیکر لوگوں کے درمیان پھیلا نے سے میت کو عقاب یا ثواب پہنچے گا یا نہیں ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 7,404

سوال (Question):

کہ میت کو کفن پہنانے کے بعد اس کا فوٹو لیکر لوگوں کے درمیان پھیلا نے سے میت کو عقاب یا ثواب پہنچے گا یا نہیں ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کہ میت کو کفن پہنانے کے بعد اس کا فوٹو لیکر لوگوں کے درمیان پھیلا نے سے میت کو عقاب یا ثواب پہنچے گا یا نہیں ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسلہ ذیل میں۔ کہ میت کو کفن پہنانے کے بعد اس کا فوٹو لیکر(اس حال میں کہ میت کا چہرہ کھلا ہو) لوگوں کے درمیان پھیلا نے سے میت کو عقاب یا ثواب پہنچے گا یا نہیں ؟ اور ایسا کرنا اسلام کے رو سے جائز ہے یا نا جائز؟؟؟ اور ایسا کرنے والا گنہگار ہوگایا نہیں؟؟؟ اس کا جواب برائے مہربانی ضرور عنایت فرمائیں۔ من جانب محمد حضیفہ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب اللہم ہدایۃالحق والصواب

صورت مسئولہ میں زندہ اور مردہ دونوں آدمی کی تصویر کھینچنا ممنوع ہے، لہذا جو بعض لوگ کرتے ہیں کہ وہ تدفین سے پہلے مردے کی تصویر کھینچتے ہیں یہ حرام ہے۔ حدیث شریف میں تصویر کھینچنے والوں کے بارے میں سخت وعید وارد ہوئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: إنّ أشد الناس عذاباً عند الله يوم القيامة المصورون یقیناً تصویر بنانے والوں کو اللہ تعالیٰ کے یہاں قیامت کے دن سب سے سخت عذاب دیا جائے گا۔ البتہ اگر کسی نے از خود مرحوم کی تصویر کھینچ کر اپنے پاس رکھ لی تھی تو اب اس کا گناہ مرحوم کو نہیں ہوگا، بلکہ خود اس تصویر رکھنے والے کو ہوگا۔ البتہ مرحوم نے اگر اس کی وصیت کی ہو یا اس کی خواہش ظاہر کی ہو تو یہ اس کا عمل ہوگا، اس لیے یہ اس کے لیے مواخذے کا سبب ہوسکتاہے۔واللہ تعالیٰ ورسولہ الاعلیٰ اعلم بالصواب

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh