صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2675 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

یہ مجھ پر حرام ہے کہنے سے قسم ہوگا ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 8,835

سوال (Question):

یہ مجھ پر حرام ہے کہنے سے قسم ہوگا ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

یہ مجھ پر حرام ہے کہنے سے قسم ہوگا ؟

مفتی محمد سیف علی الفیضی۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اسلام مسئلہ ذیل میں اگر کوئی شخص اس طرح کہے کی قسم ہے اگر اج کے بعد میں اس کو کھایا تو آج سے یہ مجھ پر حرام ہے تو کیا قسم ہو جائے گی اب وہ اس چیز کو نہیں کھا سکتا اس بارے میں رہنمائی فرما دیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی جزاک اللہ خیرا بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔قسم ہو جائے گی۔ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی صاحب قدس سرہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں “جوشخص کسی چیز کو اپنے اوپر حرام کرے مثلاً کہے کہ فلاں چیز مجھ پر حرام ہے تو اس کے کہ دینے سے وہ شے حرام نہیں ہو گی کہ اللہ نے جس چیز کو حلال کیا ہے اس کو کون حرام کر سکے مگر اس کے برتنے سے کفارہ لازم آئیگا یعنی یہ بھی قسم ہے” (ج:٢ ح:٩ ص:٢٠) لہذا شخص مذکور اگر اس چیزکو کھائے گا تو کفارہ دینا پڑے گا۔ والله تعالى اعلم بالصواب۔ كتبہ :مفتی محمد سیف علی الفیضی ٤محرم الحرام ١٤٤٥ مطابق ٢٣جولائي٢٠٢٣

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh