Fatwa #2716
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
شوہر ماں باپ اور چھ بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,075
سوال (Question):
شوہر ماں باپ اور چھ بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
شوہر ماں باپ اور چھ بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ ایک عورت ہے جس کا نام صالحہ ہے اس کا انتقال ہو گیا ہے اور اس نے شوہر کو اور ماں باپ کو چھ بیٹیوں کو چھوڑا ہے ان کا حصہ کیسے تقسیم ہوگا۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب -بعون الملک الوھاب- صورت مسئولہ میں بعد تقدیم ماتقدم و انحصار ورثہ فی المذکورین کل ترکہ کے ٤٥ حصے کریں گے اس میں سے نو حصے شوہر کو چھ چھ حصے ماں باپ کو اور ہر بیٹی کو چار حصے دیں گے۔ قرآن پاک میں ہے: “فَاِنۡ کَانَ لَہُنَّ وَلَدٌ فَلَکُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکۡنَ” (سورة النساء: ١٢) ترجمہ: پھر اگر ان کی اولاد ہو تو ان کے ترکہ میں سے تمہیں چوتھائی ہے (کنزالایمان) ” وَ لِاَبَوَیۡہِ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِّنۡہُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَکَ اِنۡ کَانَ لَہٗ وَلَدٌ ” (سورۃ النساء: ١١) ترجمہ: ور میت کے ماں باپ کو ہر ایک کو اس کے ترکہ سے چھٹا اگر میت کے اولاد ہو (کنز الایمان) سراجی میں ہے: “والثلثان للاثنتين فصاعدة” اھ (ص٢١، فصل فی النساء ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی) دو اور اس سے زائد لڑکیوں کا حصہ دو ثلث ہے۔ واللہ تعالیٰ ورسولہﷺ اعلم بالصواب ۔ کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9