صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2731 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

گھر بنانے کے لئے لون لینا کیسا ہے ؟| ہوم لون لینا کیسا ہے ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 4,930

سوال (Question):

گھر بنانے کے لئے لون لینا کیسا ہے ؟| ہوم لون لینا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

گھر بنانے کے لئے لون لینا کیسا ہے ؟| ہوم لون لینا کیسا ہے ؟

ہوم لون جیسےآج کل بلڈرز بھی جو ہوتے ہیں وہ خود ہی لون پرووائڈ کراتے ہیں اپنے کلائنٹ کو اور کہتے ہیں ہم سے لون لے لیجیے ہم آپ کو فلیٹ دے دیں گے پھر آپ اس کو چکاتے رہیے اس پر انٹرسٹ بھی ہوتا ہے تو اس طرح کا ہوم لون لے کر گھر لینا ،خریدنا کیسا ہے؟ الجواب : ہوم لون لے کر گھر خریدنا یہ ناجائز ہے کیونکہ اس میں بھی سود کی ملاوٹ ہے جس سے ہو سکے کہ بغیر سود دیے لیے گھر خرید سکے تو اسی طور پہ کریں ۔بعض صورتوں میں کسی مجبوری کی وجہ سے اس کی گنجائش نکلتی ہے اور اس کی اجازت دی جاتی ہے مثلا ایک شخص ایسا ہے کہ وہ گھر خرید نہیں سکتا ۔کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور کرایہ بہت زیادہ ہے۔ 10 سال میں کرایہ اتنا زیادہ دے دے گا کہ اگر وہ ہوم لون لے کر کے مکان خریدتا تو مثلا پانچ چھ سال میں وہ گھر کا مالک بھی ہو جائے اور پانچ چھ سال میں جتنا وہ کرایہ دے گا اس سے کم میں ہی اس کو گھر مل جائے یا اس سے کم میں ہی اس کو سود کے نام پر زیادہ دینا پڑے تو یہاں چونکہ کم دے کر بچانا ہے اپنا ۔مثلا کرائے پہ رہتا تو اس کو دینا پڑتا 10 سال میں 50 ہزار اور مکان خرید رہا ہے تو 10 سال میں اس کو دینا پڑے گا 50 ہزار کی بجائے صرف بیس ہزار تو گویا 50 ہزار نہ دے کر کے 20 ہزار دے رہا ہے یا یوں کہ لیں کہ بیس ہزار دے کر کے 30 ہزار بچا رہا ہے تو جس کی اس طرح کی پوزیشن ہو حالت ہو اس کے لیے اجازت دی جاتی ہے ۔واللہ تعالی اعلم کتبہ :مفتی نظام الدین صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ ۔

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh