صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2732 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

فقیہہ کیا ہوتا ہے؟ فقیہہ کسے کہتے ہیں ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 5,036

سوال (Question):

فقیہہ کیا ہوتا ہے؟ فقیہہ کسے کہتے ہیں ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

فقیہہ کیا ہوتا ہے؟ فقیہہ کسے کہتے ہیں ؟

فقہ کے معنی آتے ہیں دین کی سمجھ اور فقیہہ اس عورت کو کہیں گے جس کو دین کی ایسی سمجھ حاصل ہو جائے کہ وہ دین کی کتابوں سے ضروری مسائل اور احکام نکال سکے اور خود بھی سمجھ کر اس کے مطابق زندگی گزارےاور دوسروں کو بھی ترغیب دے کہ وہ بھی اس پر اسی کے مطابق زندگی گزاریں ایسی عورت جو دین کا علم حاصل کر لے، دین کے احکام کا علم حاصل کر لے، دین کے عقائد کا علم حاصل کر لے، اس پر چلے اور دوسروں کو بھیترغیب دے اور سکھائے وہ عورت فقیہہ ہے ۔ اس عورت کا مقام کتنا اونچا ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: صحیح البخاری کی حدیث صحیح ہے کہ اللہ جس سے بھلائی کا خیر کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کا فقیہ بناتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مبارک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ کسی کو یہ معلوم نہیں ہے کہ اس کے ساتھ اللہ کیا کرے گا اس کا انجام کیا ہوگا لیکن فقیہ کو معلوم ہے کہ اس کے ساتھ اس کا اللہ کیا کرے گا اور اس کا انجام کیا ہوگا ۔کیونکہ رسول گرامی وقار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا ہے کہ:من یرد اللہ بہ خیرا یفقہہ فی الدین کہ اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اس کو دین کا فقیہ بناتا ہے۔ تو دین کی فقہ دے کر کے سمجھ دے کر کے دین کی دانائی عطا فرما کر یہ اعلان کر دیا اللہ تبارک و تعالی نے کہ اس نے اس بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرمایا ۔ اور خیر کیا چیز ہے دین کی دنیا کی آخرت کی برزخ کی ہر طرح کی جو بھلائی ہے اسی بھلائی کا نام خیر ہے تو دین کی فقیہہ بنو اور دنیا اور آخرت اور قبر کی برکتیں اور راحتیں اور خیر حاصل کرو۔ کتبہ :مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh