صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2743 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

جانوروں کو خصی کرانا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین مصباحی رضوی

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 6,202

سوال (Question):

جانوروں کو خصی کرانا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین مصباحی رضوی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

جانوروں کو خصی کرانا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین مصباحی رضوی

بعض لوگ جانور میں جو نسبندی کرا دیتے ہیں بکرا ہوتا ہے، دنبہ ہوتا ہے تو کیا ایسا کرنا اور پھر اس جانور کی قربانی کرنا جائز ہے؟ الجواب : اچھا سوال ہے۔ ہم مسلمانوں کا معاملہ یہ ہے کہ ہماری ،زندگی ہماری موت ،ہمارا چلنا پھرنا یہ سب اللہ کے حکم کے تابع ہے اور رسول اللہﷺ کے اسوہ حسنہ کے تابع ہے۔ ہم دعا بھی ہی پڑھتے ہیںــ ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العلمین ـ۔ میری عبادت، میرا جینا، میرا مرنا سب سارے عالم کے پروردگار اللہ کے لیے ہے۔ اور اس کی طرف سے اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے جانوروں کے خصی کرنے کی اجازت دی ہے، خود رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے منقول ہے: حدیث پاک میں ہے کہ آپ نے دو جانور خصی کیے ہوئے، سینگ والے قربانی کی۔ تو جب شریعت جانوروں میں خصی کرنے کی اجازت دیتی ہے ،سرکار کی حدیث پاک سے اجازت ثابت ہے تو ایسی صورت میں ہم اس کی اجازت دیتے ہیں اور ایسی قربانی کو جائز و درست قرار دیتے ہیں کیونکہ میری عبادت ہم سب کی عبادت ،ہم سب کا جینا مرنا سب اللہ کے لیے، اللہ کے رسول کے لیے ۔جیسا ادھر سے حکم ملا ہے ویسا ہی ہم کریں گے۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh