Fatwa #2764
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
مروجہ قوالی کا حکم | قوالی سننا اور محفل سماع میں جانا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,224
سوال (Question):
مروجہ قوالی کا حکم | قوالی سننا اور محفل سماع میں جانا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مروجہ قوالی کا حکم | قوالی سننا اور محفل سماع میں جانا کیسا ہے ؟
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ مسئلہ؛ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ قوالی سننا کیسا ہے اور محفل سماع میں شریک ہونا کیسا ہے؟جواب عنایت فرمائیں سائل؛ مجیب الرحمٰن (ممبئی) وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجواب بعون الملک العزیز الوھاب خالی قوالی جس میں مزامیر(میوزک) وغیرہ نہ ہو تو اس کا پڑھنا اور سننا جائز ہے لیکن جس طرح آج کل قوالیاں ہوتی ہیں کہ ان میں ڈھول، سارنگیاں ہوتی ہیں ایسی قوالیاں پڑھنا اور سننا حرام ہے۔ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی نور اللہُ مرقدہ فتاویٰ فقیہ ملت میں تحریر فرماتے ہیں کہ قوالی جو عام طور پر رائج ہے وہ مزامیر ہی کے ساتھ ہے جوکہ حرام ہے۔ (فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم ص340) فتاویٰ فیض الرسول میں ہے کہ خالی قوالی جائز ہے مزامیر حرام ہے حضرت سلطان المشائخ محبوب الہی رحمۃ اللہ علیہ فوائد الفؤاد شریف میں فرماتے ہیں مزامیر حرام است اور حضرت مخدوم شرف الملۃ والدین یحییٰ منیری قدس سرہ العزیز نے مزامیر کو زنا کے ساتھ شمار کیا ہے۔ (فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم ص611) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قدس سرہ العزیز فتاویٰ رضویہ شریف میں فرماتے ہیں کہ قوالی مع مزامیر ہے اور حاضرین سب گنہگار ہے۔ (فتاویٰ رضویہ جلد نہم ص199) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب کتبہ: محمد اشفاق عالم امجدی علیمی حفظہ اللّٰہ تعالیٰ(بچباری آبادپور کٹیہار) 7866936010?Qawwali Sunna Kaisa Hai
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9