صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2765 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

لیٹ کر قرآن کی تلاوت کرنے کا حکم از محمد اشفاق عالم امجدی علیمی

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 9,330

سوال (Question):

لیٹ کر قرآن کی تلاوت کرنے کا حکم از محمد اشفاق عالم امجدی علیمی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

لیٹ کر قرآن کی تلاوت کرنے کا حکم

Layt Kar Quran Padhna Kaisa Hai

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ مسئلہ؛ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ میں کچھ اوراد و وظائف بستر پر لیٹ کر کرتا ہوں، جن میں سورہ ملک شریف کو بھی شامل کرنا چاہتا ہوں، تو کیا لیٹ کر قرآن پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں؟ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک العزیز الوھاب لیٹ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے میں حرج نہیں، جبکہ پاؤں سمیٹ لیے جائیں اور اگر لحاف اوڑھا ہو، تو منہ لحاف سے باہر نکال لیا جائے، ہاں اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ بستر پاک ہو۔ حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی نور اللہُ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں کہ لیٹ کر قرآن مجید پڑھنے میں حرج نہیں، جب کہ پاؤں سمٹے ہوں اور منہ کھلا ہو۔ یونہی چلنے اور کام کرنے کی حالت میں بھی تلاوت جائز ہے، جبکہ دل نہ بٹے، ورنہ مکروہ ہے۔ (بہار شریعت جلد اوّل صفحہ551) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh