صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2766 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے لئے سامنے کوئی چیز رکھ کر سجدہ کرنے کا حکم ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 9,436

سوال (Question):

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے لئے سامنے کوئی چیز رکھ کر سجدہ کرنے کا حکم ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے لئے سامنے کوئی چیز رکھ کر سجدہ کرنے کا حکم ؟

سوال :کیا یہ ضروری ہے کہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں سامنے کوئی ایسا پلیٹ فارم رکھا ہوا ہو ڈیسک وغیرہ جیسے بینچ ہوتا ہے اور اس پہ سر رکھ کے سجدہ کیا جائے کیونکہ لوگوں میں ایسا گمان ہے کہ اس طرح سے رکھیں گے تو سجدے کی شکل بنے گی خالی ہوگا تو سجدہ نہیں ہوگا ؟ الجواب :جسے اشارے سے رکوع اور سجدہ کرنے کی شریعت نے اجازت دے دی تو اس کے لیے سامنے اونچا میز یا ڈیسک یا اس طرح کی کوئی چیز رکھنا تاکہ اس پر سجدہ کر سکے اس کی نہ ضرورت نہ حاجت،بلکہ یہ بلا حاجت ہے ۔حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں او ربعد میں صحابہ کرام اور تابعین عظام علیھم الرحمۃو الرضوان کے دور میں اور اس کے بہت بعد بھی کرسیوں کی ایجاد تو تھی، میز بھی تھے مگر ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی معذورکو یہ حکم دیا گیا ہو کہ وہ اس طور پر کوئی چیز رکھ کر اس پر سجدہ کریں ۔شریعت نے اس کے لیے افضل یہ قرار دیا ہے کہ وہ زمین پر بیٹھ کر اور اشارے سے رکوع سجود کر کے نماز ادا کرے ۔لیکن آج اگر کوئی کرسی پر بیٹھ کر پڑھنا چاہتا ہے تو کرسی پر بیٹھ کر بھی ایسے معذوروں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے مگر رکوع و سجدہ اشارے سے کریں سجدہ کرنے کے لیے کرسی کی ٹیبل کی یا میز کی یا اس طرح کے کسی چیز کی کوئی ضرورت نہیں ہے ایسا نہ رکھا جائے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔

Kursi Par Baith Kar Namaz Padhne Wale Ke Liye Samne Koi Cheez Rakhna ?

 

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh