صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2776 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

میاں بیوی کے آپسی ان بن کو کیسے دور کیا جائے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 11,027

سوال (Question):

میاں بیوی کے آپسی ان بن کو کیسے دور کیا جائے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

Miyan Bivi Ka Jhagda Khatam Karne Ka Tarika

ایک سوال ہے کہ میاں بیوی میں کچھ ان بن ہو گئی آپس میں اور بیوی یہ چاہتی ہے کہ وہ اس کی فیلنگز کو سمجھے، اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے لیکن وہ نہیں بدلتا ،مسلسل اس کو ڈانٹنا پھٹکارنا یہ سب چلتا رہتا ہے وہ خاموش رہتی ہے صبر کرتی ہے کچھ جواب نہیں دیتی وہ کہتا ہے بھی ہے کہ میں بدلوں گا لیکن نہیں بدلتا پھر وہ کہتی ہے نہیں بدلتا وہ خاموش رہتی ہے لیکن اس خاموشی کی وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہوتا تو کیا اس کا اس طرح سے خاموش رہنا گناہ ہے؟ الجواب : اچھا سوال ہے پہلے تو عورت کوشش یہ کرے کہ شوہر کو موبائل کم سے کم استعمال کرنے دیں یہ شکایتیں اب ا ٓرہی ہیں اور ہم نے جائزہ لیا تو محسوس ہوا کہ موبائل کی وجہ سے یہ شکایتیں پیدا ہو رہی ہیں موبائل میں جو مناظر آتے ہیں وہ کبھی کبھی ایسے کشش ہوتے ہیں کہ بیوی سے کھینچ کر کسی اور طرف اس کو لے جاتے ہیں۔ تو عورت پہلے کوشش یہ کرے سمجھائے کہ وہ موبائل کم سے کم استعمال کر ے۔ دوسری بات یہ کہ اگر عورت ذہین ہے ،پڑھی لکھی ہے سمجھا سکتی ہے نرمی کے ساتھ، ادب و احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے تو سمجھائے اور اس کو سمجھانا ہی چاہیے۔ لیکن اگر اتنی پڑھی لکھی نہیں یا بے پڑھی لکھی ہے یا سمجھا نہیں سکتی سمجھانے پہ قادر نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ کسی خوش مزاج عالم کو سمجھانے کے لیے گزارش کرے وہ اسے بلائیں اور اسے سمجھا کر کے راہ راست پر لانے کی کوشش کریں۔اگر سمجھانے کا سلسلہ عورت کی طرف سے یا عورت کے واسطے سے جاری رہے گا تو انشاءاللہ وہ کبھی نہ کبھی سدھر جائے گا یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ 10 دن ہو گیا کچھ بھی فائدہ نہیں ہو رہا ہے تم اپنی کوشش میں لگے رہو دس دن نہیں 10 مہینے میں کام کر جائے تو اچھی بات ہے۔اور شوہر کے ساتھ بے ادبی سے مت پیش آؤ ،محبت ،نرمی خوش اخلاقی کا برتاؤ کرو ہنس ہنس کر کے اس سے بات کرو اس کو سمجھانے کی کوشش کرو انشاءاللہ وہ راہ راست پہ ا ٓٓجائے گا اور شریعت کے مطابق اپنی زندگی گزارے گا۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور (سوال وجواب شیشن ۔آزاد میدان اجتماع)

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh