صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2777 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

جس نے کہااعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے فتاوی رضویہ جلد چہارم میں تحریر فرمایا ہے کہ دوسری مرتبہ جنازہ کی نماز پڑھنا شراب پینے کے برابر ہے۔اس کے لئے کیا حکم ہے ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 11,134

سوال (Question):

جس نے کہااعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے فتاوی رضویہ جلد چہارم میں تحریر فرمایا ہے کہ دوسری مرتبہ جنازہ کی نماز پڑھنا شراب پینے کے برابر ہے۔اس کے لئے کیا حکم ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

Doosri Baar Janaza Ki Namaz Padhna Kaisa Hai ?

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ملت مندرجہ ذیل اشعار کے بارے میں میرے مولا تیری قدرت کا تماشا کیا ہے کیوں نظر پھیر لیا ہم سے تو روٹھا کیا ہے شان میں جن کے لولاك لما فر مایا ان کی امت کو گرانا تجھے زیبا کیا ہے تیرے محبوب کی امت میں ہم ہیں یا رب جلد امداد تو کر دیکھتے بیٹا کیا ہے تیری قدرت سے لے لیں گے جو لینا ہے ضرور مولا اب دیکھ لے تقدیر میں لکھا کیا ہے ان اشعار کو پڑھانا صیح ہے یا نہیں ؟ اگر ان اشعار کو پڑھا جائے تو بحکم شرع اس کے اوپر کیا قانون نافذ ہوگا؟ (۲) کیا جنازہ کی نماز دو مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟ ایک شخص کہتا ہے کہ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے فتاوی رضویہ جلد چہارم میں تحریر فرمایا ہے کہ دوسری مرتبہ جنازہ کی نماز پڑھنا شراب پینے کے برابر ہے۔ اور مفتی شریف الحق علیہ الرحمہ کے جنازہ کی نماز دو مرتبہ پڑھی گئی تھی تو یہ مسئلہ صیح ہے یا غلط؟ بینوا توجروا۔

الجواب بعون الملک الوہاب

(1) مذکورہ اشعار میں بعض کی تاویل کی جاسکتی ہے لیکن ان میں اکثر کفری ہیں۔ لہذا ان کے بنانے اور پڑھنے والے پر تو بہ و تجدید ایمان اور بیوی ہو تو تجدید نکاح بھی لازم ہے۔ فتاوی عالم گیری خانیہ جلد دوم صفحہ ۲۸۳ میں ہے ماکان في كونه كفرا اختلاف فان قائله يؤمر بتجديد النكاح وبالتوبة والرجوع عن ذلك بطريق الاحتياط و هو تعالى اعلم بالصواب. (۲) جب تک نماز جنازہ اس کا ولی یا بادشاہ اسلام نہ پڑھے اور نہ اس کی اجازت سے پڑھی جائے تو دوسرے لوگ دسوں مرتبہ نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں۔ اور حضرت مفتی شریف الحق صاحب قبلہ امجدی قدس سرہ کی نماز جنازہ جب الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور میں پڑھی گئی تو وہاں نہ ان کے ولی نے نماز جنازہ پڑھی اور نہ ولی کی اجازت سے پڑھی گئی ، پھر جب حضرت کا جنازہ گھوسی لایا گیا تو وہاں ولی کی اجازت سے جنازہ کی نماز پڑھی گئی جس میں خود ولی بھی شریک رہے۔ اور یہ جائز ہے جیسا کہ ہدایہ اولین صفحہ ۱۸ میں ہے۔ ان صلى غير الولى و السلطان اعاد الولى ان شاء یعنی اگر ولی اور حاکم اسلام کے سوا اور لوگ نماز جنازہ پڑھ لیں تو ولی دوبارہ پڑھ سکتا ہے اھ اور ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ ۳۵ میں بھی ہے۔ اور جس شخص نے یہ کہا کہ اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے فتاویٰ رضویہ میں تحریر فرمایا ہے۔ کہ دوسری مرتبہ جنازہ کی نماز پڑھنا شراب پینے کے برابر ہے۔ تو اس پر لازم ہے کہ فتاوی رضویہ میں دکھائے کہ اعلی حضرت نے اس طرح کہاں تحریر فرمایا ہے۔ اگر وہ نہ دکھا سکے تو علانیہ تو بہ کرے اور آئندہ بلا تحقیق کوئی بات کہنے سے باز رہے۔ واللہ تعلیٰ اعلم الجواب صحيح : جلال الدین احمد امجدی كتبہ : محمد ابرار احمد امجدی بر کاتی ۔۲۸محرم الحرام ۲۲ھ

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh