Fatwa #2779
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
صرف دستخط کروا لینے سے نکاح ہو جائے گا یا نہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,349
سوال (Question):
صرف دستخط کروا لینے سے نکاح ہو جائے گا یا نہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
Sirf Sign Karwa Lene Se Nikah Ho Jayega Ya Nahi
سوال :سگنیچر لے لی جائے تو کیا نکاح ہو جائے گا زبان سے نہیں کلوایا قبول نامے پر نکاح نامے پہ دستخط دلہن نے بھی کر دی اور دولہانے بھی کر دی تو کیا نکاح ہو جائے گا؟ الجواب : ایجاب اور قبول دونوں کا ایک مجلس میں ہونا ضروری ہے اور جس مجلس میں ایجاب اور قبول ہو اس مجلس میں دو گواہ بھی رہیں جو سن رہے ہوں تو اگر دونوں ایک مجلس میں ہوں جس مجلس میں شوہر نے ایجاب پر دستخط کیا اسی مجلس میں عورت نے قبول کر لیا اور اسی مجلس میں گواہوں نے دیکھ لیا تو مجھے امید ہے کہ نکاح ہو جائے گا۔ لیکن زبانی طور پر یہ ہوتا ہے کہ لڑکی کے پاس گواہ جاتے ہیں وکیل پہنچتے ہیں وہاں ان سے سائن لے کر اقرار کرا کے لے اتے ہیں پھر مسجد میں ا ٓجاتے ہیں اور یہ دوسری مجلس ہو جاتی ہے اور یہاں اس سے قبول کروایا جاتا ہے یہ طریقہ ہے ابھی۔ تو یہ جو طریقہ ہے اس میں عورت کے ذریعے قاضی وکالت نکاح حاصل کرتا ہے عورت وکیل بناتی ہے کہ وہ اس عورت کا نکاح فلاں بن فلاں سے اتنے مہرکے عوض میں کر دیں ۔تو وکالت کے لیے وہ مجلس ضروری نہیں ہوئی، ابھی آئے مجلس میں تو یہاں لڑکی تو نہیں آئی لیکن لڑکی کا وکیل ہے مجلس میں۔ لڑکی کے وکیل نے یعنی قاضی صاحب نے یا مولانا صاحب نے ایجاب کیا اسی مجلس میں فورا لڑکے نے قبول کر لیا اور اس ایجاب و قبول دونوں کو گواہان بھی سن رہے ہیں اور باقی مسجد بھی سن رہی ہے لہذا یہ نکاح صحیح ودرست ہے ۔ کتبہ :مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔(سوال جواب شیشن سے ماخوذ)
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9