صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2784 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

ایک مسلمان مرتد ہو گیا تو اس کی جنازہ کی نماز پڑھنا پڑھانا کیسا ہے ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 4,317

سوال (Question):

ایک مسلمان مرتد ہو گیا تو اس کی جنازہ کی نماز پڑھنا پڑھانا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

Murtad Ki Janaza Ki Namaz Padhne Aur Padhnae Wale Ka Hukm

ایک مسلمان اسلام سے پھر گیا اس نے گھر میں ہندو دیوتا کی پوجا شروع کی. عورتوں کی ساڑی پہننے لگا اور پیشانی پر بندی لگانے لگا۔ لوگوں نے اسے اسلام کی دعوت دی لیکن اس نے قبول نہیں کیا اب اس کا انتقال ہوا تو اس کے مرتد ہونے کے باوجود اسلامی طریقہ پر اسے غسل دیا، نماز جنازہ پڑھی اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا۔ اور امام نے کمیٹی کے دباؤ سے نماز جنازہ پڑھائی تو امام اور جو لوگ دفن وغیرہ میں شریک ہوئے سب پر کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا . الجواب :- جب شخص مذکور کا فرو مرتد ہوکر ہندو دیوتا کی پوجا کرنے لگا اور دوبارہ اسلام لائے بغیر اسی حالت میں مر گیا تو اسلامی طریقہ پر اسے غسل و کفن دینا۔ اس کے جنازے کی نماز پڑھنا پڑھانا اور مسلمانوں کے قبرستان میں اسے دفن کرنا سب نا جائز و حرام ہوا۔ ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ ۱۵۰ پر ہے اور خدائے تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَ لَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَّاتَ  أَبَدًا وَلَا تَقُمُ عَلَى قَبَرِهِ ( سوره تو به آیت ۸۴) لہذا جو لوگ اس کے حال سے آگاہ ہونے کے باوجود اسے غسل و کفن دیئے اس کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے سب پر تو بہ تجدید ایمان اور بیوی والے ہوں تو تجدید نکاح کا حکم ہے۔ اور امام نے اگر چہ کمیٹی کے دباؤ سے نماز جنازہ پڑھایا ہے۔ اس پر بھی تو بہ وتجدید ایمان اور تجدید نکاح کا حکم ہے، فتاوی رضویہ میں حلیہ سے ہے ” الدعاء بالمغفرة للكافر كفر کہ کافر کے لئے مغفرت کی دعا کرنا کفر ہے ۔ و الله تعالى اعلم. الجواب صحیح: جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاوی فقیہ ملت 

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh