Fatwa #2790
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
مسافر کی اقتدا میں نماز کا حکم از۔ مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی سندیلہ ہر دوئی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,001
سوال (Question):
مسافر کی اقتدا میں نماز کا حکم از۔ مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی سندیلہ ہر دوئی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
Musafir Ke Peeche Namaz Ka Hukm
سوال ۔نمبر ٢ ۔مقیم ۔امام مسافر کی اقتدا ء کرسکتا ہے یا نہیں ؟کیا اقتداء کرے تو وہ مسافر ہی کی نماز پڑھے گا ۔ ۔ از۔ مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی سندیلہ ہر دوئیالجواب بعون الملک الوھاب
مقیم مسافر امام کی اقتداء کر سکتا ہے ہاں اس اقتداء میں مسافر امام دو رکعت پر سلام پھیردیگا مقیم مقتدی سلام نہیں پھیریں گے بلکہ وہ اپنی باقی دو رکعت کو تنہا ادا کر کے چار رکعت پر سلام پھیریں گے۔۔ اور حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فر ماتے ہیں ادا و قضا ء دونوں میں مقیم مسافر کی اقتدا کر سکتا ہے اور امام کے سلام کے بعد اپنی باقی دو رکعتیں پڑھ لے اور ان رکعتوں میں قرات بالکل نہ کرے بلکہ بقدر فاتحہ بالکل چپ کھڑا رہے ۔۔(بہار شریعت حصہ ٤ ص۔٧٤٨ ) در مختار میں ہے صح اقتداء المقیم بالمسافر فی الوقت وبعدہ فاذا اقام المقیم الی بلاتمام لا یقرء ولا یسجد للسہو ۔(در مختار جز ء اول ص ١٠٨) اور حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فر ماتے ہیں ۔ مسافر اگر بے نیت چار رکعت پوری پڑھے گا گنہگار ہوگا مقیمین کی نماز اس کے پیچھے باطل ہو جاۓ گی اگر دو رکعت اولی کے بعد اس کی اقتداء باقی رکھیں گے ۔۔(فتا وی رضویہ رضویہ ج ٤ ص ٦٦٩) واللہ اعلم بالصواب از۔ مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی سندیلہ ہر دوئی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9