حاملہ عورت کو جنات کے شر سے محفوظ رکھنے کے لئے اس کے پاس لوہے یا پیتل کی چیز رکھنا کیسا ہے ؟
سوال (Question):
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل میں کہ گورکھپور میں جب کوئی عورت حمل سے ہوتی ہے تو اسکے پاس کوی لوہے یا پیتل کی چیز کو رکھتے ہیں یا لوہے کا چاقو پہنا دیتے ہیں تاکہ وہ جنات کے شر سے محفوظ رہیں۔ انکا ماننا یہ ہے اس طرح کرنے سے جنات دور رہتے ہیں تو کیا اس طرح نظریہ رکھنا انکا صحیح ہے۔ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں
سائل - محمد افروز
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب:۔ اس طرح کا نظریہ رکھنا صحیح نہیں ہے۔ جنات کے شر سے حفاظت کے لیے قرآن وسنت سے ثابت کوئی وظیفہ پڑھنا چاہیے۔ والله تعالیٰ أعلم بالصواب کتبہ:۔ محمد ارشاد رضا علیمیؔ عفی عنہ خادم دار العلوم رضویہ اشرفیہ ایتی راجوری جموں وکشمیر ۲۶/صفر المظفر ۱۴۴۷ھ مطابق ۲۱/اگست ۲۰۲۵ء الجواب صحیح: کمال احمد علیمیؔ نظامی دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی