السلام علیکم و رحمۃاللہ
پرانے عمامہ جو استعمال کے قابل نہ ہوں ان کو کیا کیا جاے
کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل میں کہ زید کے پاس کچھ عمامہ ہیں جو پرانے ہو گئے ہیں اور وہ انہیں اب استعمال نہیں کرنا چاہتا ہے تو اب ان عماموں کو کیا کرے. جواب عنایت فرما کر کرم فرمائیں. م جہانگیر ص: المستفتی :جہانگیر علیمی دھولیہ مہاراشٹر
الجواب : زید اپنے پرانے عماموں کو اگر استعمال نہیں کرنا چاہتا تو کسی محتاج کو دےدے جو استعمال کرے یا جو چاہے کرے’ ۔ بس یہ خیال رہے کہ عمامہ آلہء ادائے سنت ہے اس لیے اس کا احترام رہے ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مصنف بہار شریعت علیہ الرحمة والرضوان مسواک کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں ۔ :مسواک جب قابلِ استعمال نہ رہے تو اسے دفن کر دیں یا کسی جگہ اِحْتِیاط سے رکھ دیں کہ کسی ناپاک جگہ نہ گرے کہ ایک تو وہ آلۂ ادائے سنت ہے اس کی تعظیم چاہیئے ،(بہار شریعت حصہ دوم) اسی طرح عمامہ کا احترام بھی ملحوظ رہے۔ واللہ تعالی وسبحانہ اعلم۔ کتبہ : محمد نظام الدین قادری : خادم دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔