Islamic Guidance Today: Thursday, 30 July 2026 | 🕌 14 Safar 1448 AH (India/Kashmir Hijri)
Masail World App

Islamic Guidance

Authentic Hanafi Fiqh rulings reviewed by senior jurists of Jamia Ashrafia and Darul Uloom Aleemia.

Search fatwa, topic, or question...

Back to All Fatwas
Ref #12 Verified Hanafi Fiqh 18 September 2025 9K Views

نماز کے علاوہ دورود ابراہیمی پڑھنا کیسا ہے؟

Font Size:

Sawal / Inquirer Query (سوال/عرض سائلین):

نماز کے علاوہ دورود ابراہیمی پڑھنا کیسا ہے؟

Al-Jawab (Original Text / اصل جواب):

نماز کے علاوہ دورود ابراہیمی پڑھنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ . استاذ گرامی وقار کی بارگاہ میں عرض ہے کہ نماز کے علاوہ دورود ابراہیمی پڑھنا کیسا ہے .؟ جواب عنایت فرما کر عند اللہ مأجور ہوں اور ناچیز کو شکریہ کا موقع عطا فرمائیں. المستفتی :فقیر گدائے اشرفی جامی قمر اشرفی ازہری ابن قمر العلما مظفر پور بہار .

الجواب ۔

بلاشبہہ درود ابراہیمی نماز کے باہر جتنا ہوسکے پڑھنا بہت بڑی سعادت اور رب العالمین اور محبوب رب العالمین علیہ افضل الصلاة والتسلیم کی رضا وخوشنودی کا ذریعہ ہے ۔  میں فتاوی رضویہ شریف سے ایک سوال وجواب نقل کرنے پر اکتفا کرتا ہوں جس میں درود شریف کےکچھ آداب بھی ارشاد ہوئے ہیں ۔  امام اہل سنت اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی خدمت میں ایک صاحب نے درج ذیل سوال کیا:” مجھے درود شریف جو نماز میں پڑھا جا تاہے اس کی یا کسی دوسرے درود شریف کی جو سب درودوں سے افضل ہو اجاز ت فرمائیں . مجھے درود شریف یا کلمہ شریف یا استغفار پڑھنے کا نہایت شوق ہے .  خدا حضور کو اجردے گا  . عام طور پر راستہ چلتا ہوں و دیگر بازار وغیرہ جگہ میں بھی پڑھتا ہوں مجھے عام طور پر درود شریف ہر جگہ پڑھنے کی اجازت ہے یا نہیں .  حضور برائے مہربانی تحریر فرمائیں میں ہر وقت وظیفہ رکھنا چاہتا ہوں یا آیت کریمہ کا یا کوئی دوسرا، یہ اس لئے کہ محبت خدا و رسول کی پُورے طور پر حاصل ہوجائے . جناب مہربانی کرکے ضرور بالضرور جلد مجھے آگاہ کردیں . درود شریف یا کلمہ شریف اور استغفار کی نسبت ضرور بالضرور تحریر فرمائیں. ان شاء اﷲ تعالٰی تحریرِ حضور پر عملدرآمد ہوگا” . ( فتاوی رضویہ ج سوم)

اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے اس کا درج ذیل جواب عنایت فرمایا:

“الجواب : سب درودوں سے افضل درود وہ ہے جو سب اعمال سے افضل یعنی نماز میں مقرر کیا گیا ہے . درود شریف راہ چلتے بھی پڑھنے کی اجازت ہے جہاں نجاست پڑی ہو وہاں رُک جائے . بہتر یہ ہے ایک وقت معین کرکے ایک عدد مقرر کر لے اُس قدر باوضو دو زانو ادب کے ساتھ مدینہ طیبہ کی طرف منہ کرکے روزانہ عرض کیا کرے جس کی مقدار سَو بار سے کم نہ ہوزیادہ جس قدر نبھا سکے بہتر ہے . علاوہ اس کے اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے باوضو بے وضو ہر حال میں درود جاری رکھے.  اور اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ ایک صیغہ خاص کا پابند نہ ہوبلکہ وقتاً فوقتاً مختلف صیغوں سے عرض کرتا رہے تاکہ حضورِ قلب میں فرق نہ ہو .  درود شریف اور کلمہ طیبہ اور استغفار ان سب کی کثرت نہایت محبوب و مطلوب ہے . کلمہ طیبہ کو افضل الذکر فرمایا اور یہ کہ اﷲ عزّوجل تک اُس کے پہنچنے میں روک نہیں اور استغفار کے لئے فرمایا شادمانی ہے اُسے جو اپنے نامہ اعمال میں استغفار بکثرت پائے اور اپنے تمام اوقات کو درود شریف میں صرف کردینے کو فرمایا کہ ایسا کرے گا تو اﷲ تیرے سب کام بنا دے گا  اور تیرے گناہ معاف فرما دے گا ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ (فتاوی رضویہ ج٣ ) واللہ تعالی وسبحانہ اعلم۔ کتبہ: محمد نظام الدین قادری : خادم درس وافتاء دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی۔بستی۔ ٢١/شعبان المعظم١۴۴٢ھ

Kutubahu & Verified by:

<h3>نماز کے علاوہ دورود ابراہیمی پڑھنا کیسا ہے؟</h3> السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ . استاذ گرامی وقار کی بارگاہ میں عرض ہے کہ نماز کے علاوہ دورود ابراہیمی پڑھنا کیسا ہے .؟ جواب عنایت فرما کر عند اللہ مأجور ہوں اور ناچیز کو شکریہ کا موقع عطا فرمائیں. المستفتی :فقیر گدائے اشرفی جامی قمر اشرفی ازہری ابن قمر العلما مظفر پور بہار . <h3>الجواب ۔</h3> بلاشبہہ درود ابراہیمی نماز کے باہر جتنا ہوسکے پڑھنا بہت بڑی سعادت اور رب العالمین اور محبوب رب العالمین علیہ افضل الصلاة والتسلیم کی رضا وخوشنودی کا ذریعہ ہے ۔  میں فتاوی رضویہ شریف سے ایک سوال وجواب نقل کرنے پر اکتفا کرتا ہوں جس میں درود شریف کےکچھ آداب بھی ارشاد ہوئے ہیں ۔  امام اہل سنت اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی خدمت میں ایک صاحب نے درج ذیل سوال کیا:" مجھے درود شریف جو نماز میں پڑھا جا تاہے اس کی یا کسی دوسرے درود شریف کی جو سب درودوں سے افضل ہو اجاز ت فرمائیں . مجھے درود شریف یا کلمہ شریف یا استغفار پڑھنے کا نہایت شوق ہے .  خدا حضور کو اجردے گا  . عام طور پر راستہ چلتا ہوں و دیگر بازار وغیرہ جگہ میں بھی پڑھتا ہوں مجھے عام طور پر درود شریف ہر جگہ پڑھنے کی اجازت ہے یا نہیں .  حضور برائے مہربانی تحریر فرمائیں میں ہر وقت وظیفہ رکھنا چاہتا ہوں یا آیت کریمہ کا یا کوئی دوسرا، یہ اس لئے کہ محبت خدا و رسول کی پُورے طور پر حاصل ہوجائے . جناب مہربانی کرکے ضرور بالضرور جلد مجھے آگاہ کردیں . درود شریف یا کلمہ شریف اور استغفار کی نسبت ضرور بالضرور تحریر فرمائیں. ان شاء اﷲ تعالٰی تحریرِ حضور پر عملدرآمد ہوگا" . ( فتاوی رضویہ ج سوم) <h3> اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے اس کا درج ذیل جواب عنایت فرمایا:</h3> "الجواب : سب درودوں سے افضل درود وہ ہے جو سب اعمال سے افضل یعنی نماز میں مقرر کیا گیا ہے . درود شریف راہ چلتے بھی پڑھنے کی اجازت ہے جہاں نجاست پڑی ہو وہاں رُک جائے . بہتر یہ ہے ایک وقت معین کرکے ایک عدد مقرر کر لے اُس قدر باوضو دو زانو ادب کے ساتھ مدینہ طیبہ کی طرف منہ کرکے روزانہ عرض کیا کرے جس کی مقدار سَو بار سے کم نہ ہوزیادہ جس قدر نبھا سکے بہتر ہے . علاوہ اس کے اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے باوضو بے وضو ہر حال میں درود جاری رکھے.  اور اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ ایک صیغہ خاص کا پابند نہ ہوبلکہ وقتاً فوقتاً مختلف صیغوں سے عرض کرتا رہے تاکہ حضورِ قلب میں فرق نہ ہو .  درود شریف اور کلمہ طیبہ اور استغفار ان سب کی کثرت نہایت محبوب و مطلوب ہے . کلمہ طیبہ کو افضل الذکر فرمایا اور یہ کہ اﷲ عزّوجل تک اُس کے پہنچنے میں روک نہیں اور استغفار کے لئے فرمایا شادمانی ہے اُسے جو اپنے نامہ اعمال میں استغفار بکثرت پائے اور اپنے تمام اوقات کو درود شریف میں صرف کردینے کو فرمایا کہ ایسا کرے گا تو اﷲ تیرے سب کام بنا دے گا  اور تیرے گناہ معاف فرما دے گا ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ (فتاوی رضویہ ج٣ ) واللہ تعالی وسبحانہ اعلم۔ کتبہ: محمد نظام الدین قادری : خادم درس وافتاء دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی۔بستی۔ ٢١/شعبان المعظم١۴۴٢ھ

Verified Jurist
Ask Follow-up Question

Related Masail & Fatwas:

Ref #2869

عقیدۂ اہل سنت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ فقہ حنفی کی روشنی میں گستاخ رسول...