میت کے علاتی بھائی اور بہن جزءِ اب میت میں داخل ہیں یا نہیں؟
سوال (Question):
میت کی اولاد میں صرف ایک بیٹی اور ایک حقیقی بہن باحیات ہے، اور تین علاتی بھائی زندہ ہیں۔ علاتی بھائی اور بہن وراثت میں کس طرح حصہ پائیں گے؟
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جائداد کے دو حصے ہوں گے۔ ایک حصہ بیٹی کو اور ایک حصہ حقیقی بہن کو عصبہ مع الغیر ہونے کی وجہ سے ملے گا۔ علاتی بھائیوں کو کچھ نہیں ملے گا۔ واللہ اعلم۔